بدھ‬‮ ، 12 مارچ‬‮ 2025 

تمام پاکستانی پائلٹوں کے پاس تصدیق شدہ لائسنس ہیں اور کوئی بھی پائلٹ کسی فضائی حادثے یا سیفٹی کے لیے خطرہ نہیں، سول ایوی ایشن نے بین الاقوامی ائیر لائن کوتصدیق کر دی

datetime 18  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آن لائن )حکومت نے کہا ہے کہ ویتنامی ایئر لائنز کے لیے کام کرنے والے تمام پاکستانی پائلٹوں کے پاس تصدیق شدہ لائسنس ہیں اور کوئی بھی پائلٹ کسی فضائی حادثے یا سیفٹی کے لیے خطرہ نہیں ہے۔حکومت کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ ویتنام میں پاکستانی سفارتخانے نے متعلقہ حکام کو آگاہ کیا کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی کے زیر انتظام تمام لائسنس تصدیق شدہ اور مستند ہیں جس میں کوئی جعلی لائسنس نہیں ہے۔

ویتنام کی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق ویتنام نے تمام 27 پاکستانی پائلٹوں کو لائسنس دیا تھا اور ان میں سے 12 ابھی بھی فعال ہیں۔ویتنام کے مطابق دیگر 15 پائلٹوں کے معاہدوں کی میعاد ختم ہوگئی تھی یا وہ کورونا وائرس کی وجہ سے غیر فعال تھے۔خیال رہے کہ پائلٹس کے مشکوک یا جعلی لائسنسز کے معاملے کا آغاز 24 جون کو اس وقت ہوا جب قومی اسمبلی میں کراچی مسافر طیارہ حادثے کی تحقیقاتی رپورٹ پیش کرتے ہوئے وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا تھا کہ 860 پائلٹس میں سے 262 ایسے پائے گئے جن کی جگہ کسی اور نے امتحان دیا تھا۔جس کے بعد پاکستان نے 26 جون کو امتحان میں مبینہ طور پر جعل سازی پر پائلٹس کے لائسنسز کو ‘مشکوک’ قرار دیتے ہوئے انہیں گراؤنڈ کردیا تھا۔29 جون کو ویتنام کی ایوی ایشن اتھارٹی نے عالمی ریگولیٹرز کی جانب سے پائلٹس کے ’مشکوک لائسنس‘ رکھنے کی تشویش پر مقامی ایئرلائنز کے لیے تمام پاکستانی پائلٹس کو گراؤنڈ کردیا تھا۔واضح رہے کہ ویتنام نے گزشتہ ماہ مقامی ایئر لائنز کے لیے کام کرنے والے تمام پاکستانی پائلٹوں کو غیر فعال کردیا تھا۔ حکومت نے کہا ہے کہ ویتنامی ایئر لائنز کے لیے کام کرنے والے تمام پاکستانی پائلٹوں کے پاس تصدیق شدہ لائسنس ہیں اور کوئی بھی پائلٹ کسی فضائی حادثے یا سیفٹی کے لیے خطرہ نہیں ہے۔حکومت کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ ویتنام میں پاکستانی سفارتخانے نے متعلقہ حکام کو آگاہ کیا کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی کے زیر انتظام تمام لائسنس تصدیق شدہ اور مستند ہیں جس میں کوئی جعلی لائسنس نہیں ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنبھلنے کے علاوہ


’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…