پشاور(این این آئی)عوامی نیشنل پارٹی نے ادویات کی قیمتوں اور ٹی وی فیس میں اضافہ کو یکسر مسترد کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ دونوں فیصلوں کو فوری طور پر واپس لیا جائے۔ صوبائی ترجمان ثمرہارون بلور کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ وبائی صورتحال میں ادویات کی قیمتوں میں 10فیصد تک اضافے کی منظوری شرمناک اور افسوسناک ہے۔ایسے حالات میں جہاں ہر طرف لوگ وبائی صورتحال کا شکار ہیں،
دیگر ممالک میں عوام کو ریلیف فراہم کیا جارہا ہے جبکہ پاکستان میں عوام کو لوٹنے کا سلسلہ اس وبائی صورتحال میں تیز تر کردیا گیا ہے اور دونوں ہاتھوں سے عوام کو لوٹا جارہا ہے۔ ثمرہارون بلور نے کہا کہ ادویات کی قیمتوں میں پہلے سے ہی 200فیصد تک کا اضافہ کیا جاچکا ہے اور اس اضافے کے نتیجے میں کپتان کے ٹیم کا ایک رکن بھی ہٹایا گیا لیکن کوئی انکوائری ہوئی نہ ہی کوئی سزا۔ حکومتی وزراء کو فائدہ پہنچانے کیلئے ادویات میں مزید اضافہ کردیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بجلی بل میں 35روپے ٹی وی فیس بھی 100روپے تک بڑھادی گئی ہے جو غریب عوام پر ایک اور بم گرانے کے مترادف ہے۔ وفاقی کابینہ میں بیٹھے افراد اپنی جیبیں گرم کرنے کیلئے مختلف طریقے اپنا رہے ہیں۔ پی ٹی آئی کو عوامی مسائل کا ادراک ہی نہیں، انہیں صرف عوام کو لوٹنے کے طریقے معلوم ہیں۔ عوامی نیشنل پارٹی نے ادویات کی قیمتوں اور ٹی وی فیس میں اضافہ کو یکسر مسترد کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ دونوں فیصلوں کو فوری طور پر واپس لیا جائے۔ صوبائی ترجمان ثمرہارون بلور کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ وبائی صورتحال میں ادویات کی قیمتوں میں 10فیصد تک اضافے کی منظوری شرمناک اور افسوسناک ہے۔ایسے حالات میں جہاں ہر طرف لوگ وبائی صورتحال کا شکار ہیں، دیگر ممالک میں عوام کو ریلیف فراہم کیا جارہا ہے جبکہ پاکستان میں عوام کو لوٹنے کا سلسلہ اس وبائی صورتحال میں تیز تر کردیا گیا ہے