بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

شادی ہال اس تاریخ سے پہلے کھول دیں گے، حکومت کی شادی ہال مالکان کو یقین دہانی

datetime 18  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)شادی ہال مالکان کے حکومت سے مذاکرات کامیاب ہوگئے ،حکومت کا 2اگست سے پہلے شادی ہال کھولنے کی یقین دہانی کروادی۔شادی ہال مالکان ایسوسی ایشن کے صدر رانارئیس نے اس سلسلے میں بات چیت کرتے ہوئے بتایاہے کہ حکومت نے ہم سے شادی ہال سے متعلق ایس او پیز کیلئے تجاویز طلب کی ہیںجبکہ ہماری تجاویز پر غور کرکے حکومت ایک جامع ایس او پی متعارف کرائے گی۔

انہوں نے کہاکہ ہم حکومت کی بتائی ہوئی ایس او پیز کی پابندی کریں گے، سندھ حکومت کے مشکور ہیں جنہوں نے ہمارے مشورے پر عمل کیا۔انہوں نے کہاکہ کورونا وائرس نے نہ صرف تمام دنیا کے لوگوں کو متاثر کیا ہے اس ضمن میں سندھ گورنمنٹ اور فیڈرل گورنمنٹ نے بھی پورے ملک بشمول کراچی میں بھی لاک ڈائون نافذ کیا جس سے پورے ملک کی معیشت بشمول شادی ہال کی صنعت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ۔13مارچ 2020سے سندھ حکومت نے احتیاطی تدابیر کے طور عوامی اجتماعات پر پابندی لگائی ہوئی ہے اور صوبے بھرکے تمام شادی ہال بند کردیئے گئے جس کی وجہ سے شال ہال مالکان اور وہاں کام کرنے والے ملازمین شدید مالی پریشانی کا شکار ہوگئے ۔کراچی میں تقریبا 800کے قریب شادی ہال جن سے منسلک تقریبا 50,000ملازمین اور ان خاندان براہ راست وابستہ ہیں ان میں تقریبا 70سے 80فیصد افراد یومیہ اجرت والے ہیں جن کا روز گار ہال میں منعقد ہونے والی تقریب سے جڑا ہوا ہے اور ان کی بھاری اکثریت چار مہینے کے لاک ڈائون کی وجہ سے بیروزگار ہوچکی ہے جبکہ اگر پورے ملک کی بات کی جائے تو اس وقت تقریبا 13000ہزار کے قریب شادی ہال اور ان سے براہ راست منسلک 650,000ملازمین اور ان کے خاندان اس لاک ڈائون کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں ۔ایک طرف تو ملازمین کی ایک بڑی تعداد بیروزگار ی کا شکار ہے تو دوسری طرف شہر کے 800شادی ہالوں

کی روزانہ کے اعتبار سے بکنگ منسوخی نے مالی اعتبار سے شادی ہال مالکان کی کمر توڑ دی ہے اس وقت ایک محتاط اندازے کے مطابق ان چار مہینوں میں ایک شادی ہال کو کم از کم 60سے 70تقریبات کی منسوخی کا سامنا ہے اور ان تقریبات کے ایڈوانس رقم کی واپسی شادی ہال مالکان کے لیئے ایک چیلنج ہے ان حالات میں ہر گزرتے دن کے ساتھ شادی ہال مالکان کو دیگر مسائل بھی درپیش ہیں جن میں شادی ہال کے ماہانہ کرایوں کی ادائیگی

کیونکہ کراچی میں واقع شادی ہالوں کی ایک بڑی تعداد کرائے پر ہے ،چار مہینے سے بند شادی ہال کے ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی ،اور سب اہم مسلہ یوٹیلیٹی بلوں کی ادائیگی اس میں سر فہرست بجلی کے بلوں کی ادائیگی ہے جوکہ Kالیکٹرک کا ادارہ بند شادی ہالوں کو ایڈوانس بلنگ پچھلے سال کی مناسبت سے کررہا ہے اور شادی ہال مالکان کو ہزاروں اور لاکھوں روپے کے جبری بل ادکرنے پڑ رہے ہیں اس سے جڑا مسئلہ پانی اور گیس کے بلوں

کا بھی ہے ریپئرنگ اور مینٹینس کے اخراجات اس کے علاوہ ہیں ۔انہوں نے کہاکہ شادی ہال وہ انڈسٹری ہے جس سے اس شہر کی تقریبا 50فیصد انڈرسٹری براہ راست منسلک ہے اور بقیہ 50فیصد بلا واسطہ منسلک ہے شادی ہال کی بندش سے یہ تمام انڈرسٹری بری طرح متاثر ہوئی ہے اور مقامی معیشت تباہی کے دہانے پرہے جسکی وجہ سے ان انڈرسٹریز سے منسلک لاکھوں ملازمین اور خاندان بے روز گار ہوگئے ہیں اور فاقہ کشی کی زندگی گزار رہے ہیں ان انڈرسٹری میں کیٹرنگ ،مشروبات اور کولڈڈرنگ،

پولٹری اور لائیو اسٹاک سوئٹس اور ڈیریز برائیڈل ویئر گارمنٹس انڈسٹری مینہ کاری اور دبکے کا کام کرنے والے ،بیوٹی پالر ،سلونز جیولری اینٹری سیٹ اپ فوٹو گرافرز مووی میکرز لیڈیز ویٹرز ساونڈ سسٹم ٹیلر تندور اور شیر مال ہاوس ،ملک شاپ فرنیچرز انڈرسٹری الیکٹرونکس ایونٹ مینجمنٹ فیبرکس اینڈ کرٹن یونیفارم بنانے والے ڈھول اور بینڈ باجے والے رینٹ اے کار ویلٹ پارکنگ وغیرہ شامل ہیں۔انہوں نے کہاکہ لاک ڈائون کی وجہ سے شادی ہال انڈسٹری کی بندش کی وجہ سے پیدا ہونے والی سنگین صورتحال سے متعلق ایسوسی ایشن نے حکومتی نمائندوں کو بارہا اپیلیں جمع کروائی وزیر اعظم ،گورنر سندھ ،وزیر اعلی سندھ کمشنر کراچی منسٹر لوکل گورنمنٹ شامل ہیں ان علاوہ ملاقاتیں بھی کی گئی ،جس طرح دیگر شعبہ جات کو ایس اوپیز کے تحت کھولا گیا اس طرح ہمارے لیئے بھی کوئی لائحہ حل عمل تیار کیا جائے یوٹیلیٹی بلز کی مد میں ریلیف دیا جائے ۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…