جمعرات‬‮ ، 02 اکتوبر‬‮ 2025 

ملک میں صنعتی انقلاب برپا کرنے کیلئے ایک لاکھ میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کا ہدف، وفاقی وزیر نے صنعت کاروں کو خوشخبری سنا دی

datetime 18  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حطار(آن لائن)وفاقی وزیر توانائی و پیٹرولیم عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ حطار کے صنعتکاروں کے بجلی اور گیس کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے، 2030 تک ملک میں بجلی کی پیدوار کو 45ہزار میگا واٹ تک بڑھایا جائیگا ہم نے ملک میں صنعتی انقلاب برپا کرنے کیلئے ایک لاکھ میگا واٹ بجلی پیدا کرنے کا ٹارگٹ مقرر کیا ہے، صعنتکار بے فکر ہو کر اپنی پیدواری صلاحیت کو دوگنا کریں

حکومت مکمل ریلیف فراہم کریگی ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز حطار انڈسٹریلسٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین ملک عاشق اعوان کی زیر صدارت ایچ آئی اے آفس میں صنعتکاروں کے ایک اجلاس سے خطاب کے دوران کیا اجلاس میں صوبائی مشیر صنعت وتجارت عبدالکریم خان، صوبائی وزیر تعلیم اکبر ایوب خان، سابق صوبائی وزیر یوسف ایوب خان، ایم پی اے فیصل زمان،ریجنل منیجر سوئی گیس خالد پرویز، جنرل منیجر پیسکو خادم حسین لاڑا، ایس سی پیسکو قاضی طاہر، عطاء الرحمان سینئر وائس چیئرمین ایچ آئی اے،صدر چیمبر حاجی فخر عالم،سینئر نائب صدر سفیر اختر، جنرل سیکرٹری تاج غنی، شیخ محمد الیاس، فیصل عتیق، چوھدری یوسف عابد، طیب سواتی، فدا خان، صدر بورڈ کمیٹی الطاف حسین، منیجر اکنامک زون فیصل عزیز، اکنامک زون فیز سیون کے منیجر علی اوسگن سمیت صنعتکاروں اور سرکاری محکمہ جات کے افسران واہلکاروں نے شرکت کی، اجلاس سے خطاب کے دوران عمر ایوب خان نے کہا کہ صنعت کاری کے فروغ سے ملکی معیشت کا پہیہ چلتا ہے حکومت صنعتکاروں کو درپیش بجلی اور گیس کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریگی، انہوں نے کہا کہ حکومت ملک میں بجلی کی پیدوار کو2030 تک45 ہزار میگا واٹ تک لے کر جائیگی جس سے ملک کی صنعتی انقلاب برپا ہوگا ہمارا ٹارگٹ ایک لاکھ میگا واٹ بجلی کی پیدوار ہے جس کیلئے تمام تر اقدامات کئے جارہے ہیں، اجلاس کے دوران صنعتکاروں نے اپنے مسائل پیش کئے جن کے حل کیلئے وفاقی وزیر نے محکمہ جات کے افسران کو ہدایات جاری کیں۔

موضوعات:



کالم



ایس 400


پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…