اسلام آباد (این این آئی)تیل وگیس کی تلاش کے سلسلے میں ایک اور بڑی کامیابی ،ماڑی پٹرولیم نے سندھ کے ضلع گھوٹکی میں گیس کے ذخائر دریافت کر لئے ۔ جمعہ کو حکام کے مطابق ماڑی پٹرولیم نے گھوٹکی میں ہلال 1 میں ذخائر کی تلاش کے لئے 1202 میڑ گہرائی تک ڈرلنگ کی ،ڈرلنگ سے ملنے والے ہائیڈرو کاربن نمونوں
کے مطابق وافر ذخائر موجود ہیں،ذخائر سے 11 ملین مکعب فٹ روزانہ گیس دستیاب ہوسکے گی ،ماڑی پٹرولیم کی اس علاقے میں یہ مسلسل پانچویں کامیابی ہے ،اس منصوبے پر 60 ملین ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری کی گئی تھی ،ماڑی پٹرولیم کی طرف سے انرجی منسٹری کو دریافت کے بارے میں آگاہ کر دیا گیا۔