ہفتہ‬‮ ، 18 اپریل‬‮ 2026 

تحریک انصاف کے اہم رہنما نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا

datetime 18  جولائی  2020 |

لکی مروت (این این آئی) لکی مروت کے علاقہ سلمیا ن خیل سے تعلق رکھنے والے ممتاز سیاسی وسماجی شخصیت اور پی ٹی آئی کے مقامی رہنماء ملک عبداللہ خان نے اپنے خاندان ودیگر ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی سے مستعفی ہوکر اے این پی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ یہ اعلان انہوں نے ضلعی صدر ملک علی سرور خان کیساتھ اے این پی ہاؤس نورنگ میں خصوصی ملاقات میں کیا۔علاقے کی ممتاز نوجوان سماجی رہنماء ڈاکٹر افتخار احمد

بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ملک عبداللہ خان نے صدر ملک علی سرور خان کے قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے آئندہ کے لئے ہرقسم قربانی دینے کا عزم کیا اور کہا کہ انشاء اللہ انکے خاندان ودیگر ساتھی باقاعدہ شمولیتی پروگرام میں اپنے شمولیت کا اعلان کرینگے۔ حلقہ پی کے۔93 لکی مروت کے شاخ قلی خان اور نار آبو سمند بیگو خیل یونین کونسلوں کے پارٹی ورکروں اور مشران نے ضلعی صدر ملک علی سرور سے انکے رہائشگاہ پر خصوصی ملاقات کی۔ ملاقات میں ورکروں اورمشران نے ملک علی سرور خان کے قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انہیں روایتی لنگی پہنائی اور بھر پور تعاون کرنے وہرقسم قربانی دینے کا عزم کیا۔ اس موقع پر علاقے کی تعمیر وترقی ودرپیش عوامی مسائل ومشکلات اور علاقے کی سیاسی صورت حال پر بھی تفصیلی بات چیت ہوء۔ضلعی صدر ملک علی سرور خان نے پارٹی ورکروں اور تمام مشران کا شکریہ آدا کرتے ہوئے ان کے جذبے کو سراہا اور کہا کہ قوم دیگر پارٹیوں کے جھوٹے وعدوں و دلفریب نعروں سے مزید تنگ آچکے ہیں کیونکہ بار بار آزمانے کے باوجود قوم کے منتخب نمائندوں و پارٹیوں نے قوم کی کوء خدمت نہیں کی اور اقتدار میں آنے کے بعد قوم کو بے یارو مددگار چھوڑتے ہوئے سب اپنے زاتی مفادات کی حصول کے لئے کوشاں رہیں۔ انشاء اللہ عوامی نیشنل پارٹی اقتدار میں آکر لکی مروت کو ترقیافتہ اضلاع کی صف میں شامل کرینگے۔



کالم



گریٹ گیم


یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…