لاہور (آن لائن) مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر راناثناء اللہ خان نے کہا ہے کہ ناراض لیگی ارکان 40 ہیں توصرف 6 کیوں دکھائے گئے؟ ارکان اسمبلی سے کہاجارہاہے،جیل جاؤ یا وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کرو،پی آئی اے کو نقصان پہنچانے پروزیراعظم اوروزیرہوابازی مستعفی ہوجائیں،اے پی سی کیلئے بلاول بھٹو اور شہبازشریف کے درمیان دو مرتبہ بات ہو چکی ہے۔وہ گزشتہ روزپارٹی قیادت کی منظوری کے بعد
صوبے بھر کے اضلاع کی تنظیم نو کرنے کے بعدپریس کانفرنس کررہے تھے،پنجاب کے مختلف اضلاع جس میںمسلم لیگ (ن)شیخوپورہ کے صدر محمد عارف خان سندھیلہ، ننکانہ صاحب کے صدر رانا محمد ارشد، ڈسٹرکٹ فیصل آباد کے صدر قاسم فاروق، فیصل آباد کارپوریشن کے صدر شیخ اعجاز احمد، ٹوبہ ٹیک سنگھ کے صدر چوہدری امجد علی جاوید، چنیوٹ کے صدر محمد ثقلین انور سپرا، ڈسٹرکٹ ساہیوال ملک ندیم کامران، ساہیوال کارپوریشن کے صدر اکرام الحق بھٹی، اوکاڑہ کے صدرمیاں محمد منیر، پاکپتن کے صدر امتیاز علی خان، ڈی جی خان میر مرزا تالپور، ڈی جی خان کارپوریشن کے صدر سید عبدالعلیم، راجن پور کے صدر منور شاہ، لیہ کے صدر مہر اسلم سمرا، مظفر گڑھ ملک احمد یار ہنجرا، بہاولپور کے صدر خالد محمود ججا، بہاولپور کارپوریشن کے صدر حماد میرانی، بہاولپور کے صدر رانا عبدالرئوف، رحیم یار خان کے صدر سردار اظہر خان لغاری، ڈسٹرکٹ راولپنڈی کے صدر ملک عمر فاروق، راولپنڈی کارپوریشن کے صدر مرزا منصور، جہلم کے صدر چوہدری محمد بوٹا جاوید، چکوال کے صدر سلطان حیدر خان، اٹک کے صدر سلیم شہزاد، گوجرانوالہ کارپوریشن سلمان خالد بٹ، ڈسٹرکٹ سیالکوٹ چوہدری طارق سبحانی، سیالکوٹ کارپوریشن چوہدری محمداکرم، نارووال کے سید اظہار الحق گیلانی، گجرات کے صدر نوابزادہ طاہر الملک، منڈی بہائوالدین کے صدر سید طارق یعقوب رضوی، حافظ آبادکے
صدر محمد بخش تارڑ، ڈسٹرکٹ سرگودھا کے صدر عبدالرزاق ڈھلوں، سرگودھاکارپوریشن کے صدر لیاقت علی خان، خوشاب کے صدر ملک محمد آصف بھاہ، میانوالی کے صدر محمد فیروز جوئیہ اوربھکرکیلئے صدر عبدالمجید خان خیل کو بنادیاگیاہے۔اس موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق صوبائی وزیر قانون پنجاب راناثنا ء اللہ خاں نے کہا کہ جیل جاؤ یاوزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کرو۔ ناراض لیگی ارکان کی تعداد 35 سے 40 ہے توصرف 5
سے 6 کیوں دکھائے گئے؟ ان سے کوئی پوچھے کہ کیا اسمبلی میں کوئی تحریک عدم اعتماد آرہی ہے جو نمبر گیم کر رہے ہیں۔ اے پی سی کے معاملے پر بلاول بھٹو اور شہباز شریف کے درمیان دو مرتبہ بات ہو چکی ہے۔ہمارا مطالبہ ہے کہ ملک میں صاف وشفاف الیکشن کروائے جائیں۔ الیکشن کمیشن انتخابات میں امپائر کا کردار ادا کرے۔ انہوں نے کہا کہ نیب کوگھٹیاطریقے سے استعمال کیا جارہا ہے۔بجٹ سے پہلے اپوزیشن لیڈر کو گرفتار کرنے کی
کوشش کی گئی۔ انہوں نے کہاکہ حکومتی مافیازکواپوزیشن کو گالیاں دینے کے سوا کوئی کام نہیں۔ آٹے کا20کلو کا تھیلا 860 کے بجائے 1170 روپے کا مل رہاہے۔چینی کی قیمت53روپے سے بڑھ کر90 روپے تک آگئی ہے۔ مافیا کو کوئی روکنے والانہیں ہے۔ آٹے کا بحران سر پر منڈلا رہا ہے، مافیا سرگرم ہے، چینی بحران کا ذمہ دار مافیا حکومت کے ساتھ بیٹھا ہے۔ ایک مافیا کو باہر بھیج دیا گیا۔ حکومت میں بیٹھے مافیا نے300ارب روپے تک کا ڈاکہ
ڈالا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پائلٹس کے لائسنس کا ملبہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی پر ڈالنا چاہتی ہے۔ہمارا مطالبہ ہے کہ وزیراعظم اور وزیر ہوابازی مستعفی ہوجائیں۔ ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب نے معاون خصوصی احتساب مرزاشہزاد اکبر کو چینی ، پٹرول اور آٹا چور مافیا کا جعلی ترجمان قرار دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران صاحب نے ہی چینی برآمد کرنے، سبسڈی دینے، قیمتوں میں اضافہ کرنے کی ہدایت دی۔ چینی چور عمران مافیا نے ہی
چینی چوروں کو بچانے کے لئے انکوائری کمیشن بنانے کی ہدایت کی۔عمران چینی چور مافیا نے ہی چینی چور جہانگیر ترین کو رات و رات پرائیویٹ جیٹ پر فرار کرانے کی ہدایت کی۔2018میں’’اوپر‘‘ سے آنے والی تبدیلی نے ملک وقوم کی بنیادیں ہلا دیں، اس کا خمیازہ قوم ہر روز بھگت رہی ہے۔ ’’اوپر‘‘ سے آنے والی تبدیلی کی سزا قوم بے روزگاری، مہنگائی، آٹا، چینی اور پٹرول چوری کی صورت بھگت رہی ہے ،چینی، آٹا، پٹرول ، بجلی چور مافیا ملک پرمسلط ہے۔