بدھ‬‮ ، 04 فروری‬‮ 2026 

سب انسپکٹر عرفان دوسروں کیلئے مثال بن گیا ، نوکری کے دوران پی ایچ ڈی کر لی ،آئی جی پنجاب نے بلا کر کتنی رقم بطور انعام دی ؟ جانئے

datetime 17  جولائی  2020 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب پولیس کے سب انسپکٹر عرفان کی تعلیم دوستی دوسروں کیلئے مثال بن گئی، عرفان نے دوران ملازمت کیمسٹری میں پی ایچ ڈی کرلی۔انسپکٹر جنرل(آئی جی) پنجاب پولیس نے انعام دینے کے لیے طلب کیا لیکن صرف پانچ ہزار کا لفافہ تھمادیا ،

سونے پہ سہاگہ لفافہ کھولا تو اس میں بھی 750 روپے 17 فیصد ٹیکس کی مد میں کاٹ لیے گئے۔نجی ٹی وی جیو کی رپورٹ کے مطابق ہاتھ آئے 4250 روپے، عرفان مزید تعلیم کا بھی خواہش مند ہے۔لاہور کے تھانہ وحدت کالونی میں تعینات سب انسپکٹر عرفان نے کیمسٹری میں پی ایچ ڈی کر لی۔سینٹرل پولیس آفس کی جانب سے سب انسپکٹر ڈاکٹر عرفان کو یہ کہہ کر بلایا گیا کہ آئی جی پنجاب شعیب دستگیر کی جانب سے انہیں کسی انعام سے نوازا جا رہا ہے۔سب انسپکٹر ڈاکٹر عرفان جب آئی جی پنجاب کے دفتر پہنچا تو اسے پتہ چلا کہ انعام میں صرف پانچ ہزار روپے مل رہے ہیں۔ جب لفافہ کھولا توصرف چار ہزار دو سو پچاس روپے نکلے۔ ساڑھے سات سو روپے سترہ فیصد ٹیکس کی مد میں کاٹ لیے گئے۔سب انسپکٹر ڈاکٹر عرفان 2007ء میں پی سی ایس کر کے پولیس میں بھرتی ہوا اور تھانہ وحدت کالونی میں بطور انچارج انویسٹی گیشن تعینات ہے۔ ڈاکٹر عرفان کا کہنا ہے کہ ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کرنے کے لیے سخت محنت کی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئل اینڈ سپیس وار


مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…