لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ناراض رکن اسمبلی نشاط احمد ڈاہا اپنی پارٹی قیادت کے خلاف کھل کر سامنے آگئے ہیں۔ انہوں نے ساتھ ہی یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ ن لیگ کی قیادت سے ناراض مزید اراکین بھی ان کے ساتھ ہیں ن لیگ کی قیادت سے ناراض رکن اسمبلی نشاط احمد ڈاہا نے کہا ہے کہنواز شریف اور شہباز شریف ہم سے ملنا ہی گوارا نہیں کرتے تھے۔
انہوں نے الزام عائد کیا کہ شہبازشریف اورمریم نواز کو لاہور گروپ نے گھیرا ہوا ہے۔ ۔نجی ٹی وی پروگرام ہم نیوز کے مطابق ان کا کہنا ہے کہ شہباز شریف میں برداشت کا مادہ ہی نہیں ہے۔ن لیگی رکن اسمبلی نشاط ڈاہا نے مولانا غیاث الدین کی طرح وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو ملنسار قرار دیتے ہوئے کہا کہ سمیع اللہ خان نے جو الزامات عائد کیے ہیں انہیں وہ ثابت کریں۔ ن لیگ کی قیادت سے ناراض رکن اسمبلی نے چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ سمیع اللہ خان نے جو الزامات لگائے ہیں وہ اگر ثابت ہو جائیں تو پنجاب اسمبلی کی رکنیت چھوڑ دوں گا۔نشاط احمد ڈاہا پر سمیع اللہ خان نے الزام عائد کیا تھا کہ انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے پیسے لے کر عشائیہ کرایا تھا۔ن لیگ کے ٹکٹ پر رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہونے والے نشاط احمد ڈاہا نے دعویٰ کیا کہ شریف برادران اصلی مسلم لیگی نہیں ہیں بلکہ چودھری برادران اصلی مسلم لیگی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان کے ساتھ ن لیگ کی قیادت سے ناراض مزید لیگی ارکان بھی ہیں۔انہوں نے الزام عائد کیا تھا کہ ہماری قیادت کو چند رہنماؤں نے گھیرا ہوا ہے جب کہ ہمیں لاوارث چھوڑ دیا گیا ہےایک سوال کے جواب میں ناراض رکن اسمبلی نشاط ڈاہا نے یہ دعویٰ تھی کیا تھا کہ اب ناراض رہنماؤں کی تعداد پہلے سے بہت زیادہ ہے۔ ن لیگ کے رہنما اور سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا تھا کہ ہمارے ناراض رہنماؤں کے مسائل حل ہونے چاہئیں۔