اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے ہمیشہ وفاقی وزیر مراد سعید کی کارکردگی کے حوالے سے تعریف کی ہے، ان کی وزارت پاکستان پوسٹ میں بھی مبینہ طور پر سکینڈل سامنے آ گیا ہے، ان کی وزارت میں ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے اربوں روپے کی سنگین بے ضا بطگی کی نشاندہی کر دی ہے۔
ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی جانب سے نجی بینک کو بغیر ٹینڈر کے 118 ارب روپے کی سرمایہ کاری کا کنٹریکٹ دینے کا الزام سامنے آیا ہے۔ نیب کو ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے اس حوالے سے خط بھی لکھ دیا ہے اور مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کنٹریکٹ منسوخ کروایا جائے۔