اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )وزیراعظم کی پالیسوں کو تنقید کا نشانہ بنانے والے خود ان کی صلاحیتوں کو ماننے پر مجبور ہو نے لگے ۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی اینکر کامران شاہد نے کہا ہے کہ حکومت پر تنقید کے نشتر برسانے والے خود آج ان کی صلاحیتوں کے معترف نظر آرہے ہیں ۔ حکومت کے سمارٹ لاک ڈاؤن کے اقدام پر بھی انہوں نے تنقید کی اور کہا کہ ایسے اقدامات سے خاطر خواہ فائدہ پہنچنے کی امید نہیں۔تاہم حکومتی اقدامات
کے مثبت نتائج کو دیکھ کر وہ بھی ان کی کامیابی کا کھلے دل سے اعتراف کرتے ہوئے نظر آرہے ہیںجبکہ عمران خان کے ویژن کی بھی تائید بھی ہوتی نظر آرہی ہے۔ٹویٹر پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان کے وژن میں کوئی جھجک نہیں، سمارٹ لاک ڈائون سے پورے ملک میں مثبت نتائج برآمد ہوئے ہیں ۔ اینکر پرسن کا مزید کہنا تھا کہ میں نے خان صاحب پر بڑی تنقید کی لیکن اب لگتا ہے کہ وہ درست تھے۔