بدھ‬‮ ، 04 فروری‬‮ 2026 

ایک ہی دن میں ہزاروں مریض کورونا سے صحت یاب، بڑی خوشخبری سنا دی گئی

datetime 17  جولائی  2020 |

کراچی (این این آئی)وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کوروناوائرس کے 1170 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ کورونا وائرس کو 14027 مریضوں نے شکست دے دی ہے۔جمعہ کوسید مراد علی شاہ نے اپنے ایک بیان میں صوبہ سندھ میں کورونا وائرس سے متعلق صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ وبائی مرض سے مزید 30 مریض انتقال کرگئے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 10299 نمونے ٹیسٹ کیے گئے تھے

جن میں سے 1170 نئے کیسز سامنے آئے۔وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ اب تک 625601 نمونے ٹیسٹ ہوچکے ہیں اور صوبے بھر میں اب تک 111238 کیسز سامنے آئے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اب تک 88103 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں، اور آج کورونا کے باعث مزید 30 مریض انتقال کر گئے جس کے بعد سندھ میں کورونا کے باعث انتقال کرنے والوں کی تعداد 1952 ہوگئی ہے۔سید مراد علی شاہ نے کہا کہ اس وقت 21183 مریض زیر علاج ہیں، زیرعلاج مریضوں میں 20355 اور 73 آئسولیشن مراکز پر ہیں اور مختلف اسپتالوں میں 755 مریض موجود ہیں۔وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ آج 419 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے اور اس وقت 69 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔انہوں نے کہا کہ صوبہ بھر کے 1170 کیسز میں سے آج شہر کراچی میں 477 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، ضلع شرقی میں 153، ضلع جنوبی میں 117 اور ضلع وسطی میں 72 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور ملیر میں 59، کورنگی میں 48 اورضلع غربی کراچی میں 28 مزید کیسز ظاہر ہوئے ہیں۔وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے اندرون سندھ سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ حیدرآباد میں 96، خیرپور میں 46، تھرپارکر اور سانگھڑ میں 44-44 نئے کیسز سامنے آئے جبکہ شہیدبینظیرآباد میں 42، سکھر اور گھوٹکی میں 38-38 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔انہوں نے بتا یا کہ

میرپورخاص میں 30، ٹھٹھہ میں 29 اور نوشہروفیروز میں 26 نئے کیسز ظاہر ہوئیاور ٹنڈو محمد خان میں 24، جامشورو میں 18اور لاڑکانہ میں 17 نئے کیسز سامنے آئے جبکہ دادو اور جیکب آباد میں 16-16جبکہ شکارپور اور قمبر میں 15-15 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ ٹنڈوالہیار میں 11، بدین میں 9، عمرکورٹ اور کشمور میں 5-5 مزید کیسز ظاہر ہوئے ہیں۔اپنے بیان کے آخر میں مراد علی شاہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اپنی اور پنے پیاروں کی زندگیاں بچانے کے لیے لازمی طور پر خود کی حفاظت کریں اور کورونا وائرس سے بچنے کے لیے ایس او پیز پر لازمی عمل کیا جائے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئل اینڈ سپیس وار


مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…