کراچی (این این آئی)فلور ملز مالکان کی من مانیا ں جاری ہیں اور محض چار روز کے دوران آٹے کی قیمت میں دوسری مرتبہ اضافہ کردیا گیا ہے جس کے بعد ہول سیل سطح پر چکی کے 10کلو آٹے کا تھیلا 640روپے اور ریٹیل سطح پر660روپے کا ہوگیا ہے۔تفصیلات کے مطابق چکی کے آٹے کی قیمت میں مزید 2روپے کلو اضافہ کردیا گیا ہے بدھ کے روز بھی چکی اور ڈھائی نمبر آٹے کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا تھا
جس کے بعد چکے کے آٹے کا 10کلو کا تھیلا620اور ڈھائی نمبر آٹے کا10کلو کا تھیلا545روپے کا ہوگیا تھا،شہر میں آٹے کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ مختلف علاقوں میں آٹا مختلف قیمتوں پر فروخت کیا جارہا ہے اور اس حوالے سے چکی مالکان اور ریٹیلرز کو کوئی روکنے ٹوکنے والا نہیں،شہریوں نے آٹے کی قیمتوں میں مسلسل اضافے پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر کنٹرول میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے،عوام کو ناجائز منافع خوروں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے،ابھی دودھ کی قیمتوں میں اضافے کی بازگشت تھمنے ہی نہ پائی تھی کہ مافیا نے آٹے کی قیمت بھی بڑھا دی،اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ سے مبینہ طور پر گندم دیگر صوبوں میں بھیجے جانے کی اطلاعات ہیں جس کے باعث گندم کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے،صوبائی حکومت نے سندھ سے گندم کی دیگر صوبوں میں مبینہ اسمگلنگ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے اس ضمن میں اقدامات مزید سخت کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔ فلور ملز مالکان کی من مانیا ں جاری ہیں اور محض چار روز کے دوران آٹے کی قیمت میں دوسری مرتبہ اضافہ کردیا گیا ہے جس کے بعد ہول سیل سطح پر چکی کے 10کلو آٹے کا تھیلا 640روپے اور ریٹیل سطح پر660روپے کا ہوگیا ہے۔