اسلام آباد(آن لائن) آل پاکستان آئیل ٹینکرز ایسوسی ایشن نے پٹرولیم ڈویژن کے رابطے کے بعد ہڑتال ملتوی کر دی۔ وزارت پٹرولیم نے مذاکرات کے لئے ٹینکرز ایسوسی ایشن کے نمائندوں کو 20 جولائی ( پیر کو ) بلا لیا ۔ تفصیلات کے مطابق آل پاکستان آئیل ٹینکرز ایسوسی ایسن صوبائی سروس اور ٹول ٹیکس کے خلاف ہڑتال کا اعلان کر رکھا تھا تاہم جمعہ کو پٹرولیم ڈویژن سے آئیل ٹینکرز ایسوسی ایشن
سے رابطہ کیا اور انہیں اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ وہ ان کے جائز مطالبات متعلقہ حکام تک پہنچائیں گے ۔ ترجمان پٹرولیم مصنوعات کی ترسیل کو یقینی بنانے کے لئے کوشاں ہیں ۔ پٹرولیم ڈویژن سے رابطے کے بعد آئیل ٹینکرز ایسوسی ایشن نے ہڑتال ملتوی کر دی ۔ پٹرولیم ڈویژن نے ہڑتال ملتوی کرنے کے بعد آئیل ٹینکرز ایسوسی ایشن کے نمائندوں کو 20 جولائی کو مذاکرات کے لئے طلب کر لیا ۔