بدھ‬‮ ، 05 فروری‬‮ 2025 

متعدد سرکاری محکمے و ادارے واپڈا کے اربوں روپے کے نادہندہ نکلے ، حیرت انگیز انکشاف

datetime 16  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی) شہر میں وفاقی و صوبائی محکمے اور ادارے لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے بجلی کے بلوں کی مد میں چار اب اکاسی کروڑ روپے کے نادہندہ نکلے۔نجی ٹی وی کے مطابق لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کی مرتب دستاویزات کے مطابق ایک سو دس محکموں اور اداروں نے مختلف کنکشنز پر ماہ جون میں بھی اربوں روپے کے بلوں کی ادائیگی نہیں کی، مجموعی طور پر ایک سو دس محکموں کے

ذمہ چار ارب اکاسی کروڑ روپے کے واجبات واجب الادا ہیں۔دستاویزات کے مطابق واسا ایک ارب اٹھانوے کروڑ روپے بلوں کیساتھ سر فہرست نکلا ہے، اسی طرح محکمہ آبپاشی سینتیس کروڑ روپے، ٹی ایم اے راوی کے ذمہ تیئس کروڑ روپے، ٹی ایم اے شالامار اٹھارہ، محکمہ پولیس سولہ جبکہ محکمہ صحت بارہ کروڑ روپے، داتا گنج بخش ٹاون گیارہ، پنجاب جیل دس کروڑ، لاہور رنگ روڈ اتھارٹی دس کروڑ کی نادہندہ نکلی ہے۔دستاویزات کے مطابق ایل ڈی اے آٹھ، ٹی ایم اے اقبال ٹاون سات، پنجاب ہائی وے سات کروڑ روپے، ٹی ایم اے سمن آباد چھ، واہگہ کے ذمہ پانچ کروڑ روپے کے واجبات واجب الادا ہیں، دوسری جانب گلبرگ کے ذمہ پانچ، پی ایچ اے کی طرف تین کروڑ روپے، پنجاب یونیورسٹی تین، ٹی ایم اے نشتر تین جبکہ عزیز بھٹی ٹاون تین کروڑ روپے کی نادہندہ ہے۔ دستاویزات کے مطابق یونیورسٹی آف انجینئرنگ ایک کروڑ چھ لاکھ، این ایچ اے چھ کروڑ روپے، پاکستان منٹ پچاس لاکھ، نیشنل بینک بھی پچاس لاکھ روپے جبکہ سٹیٹ بینک آف پاکستان کے ذمہ انتالیس لاکھ روپے واجب الادا ہیں۔ شہر میں وفاقی و صوبائی محکمے اور ادارے لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے بجلی کے بلوں کی مد میں چار اب اکاسی کروڑ روپے کے نادہندہ نکلے۔نجی ٹی وی کے مطابق لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کی مرتب دستاویزات کے مطابق ایک سو دس محکموں اور اداروں نے مختلف کنکشنز پر ماہ جون میں بھی اربوں روپے کے بلوں کی ادائیگی نہیں کی

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



رانگ ٹرن


رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…