جمعرات‬‮ ، 02 اکتوبر‬‮ 2025 

چینی کی قیمتوں میں اتار چڑھائو، سٹہ بازی اور ذخیرہ اندوزی روکنے کیلئے حکومت نے زبردست قدم اٹھا لیا

datetime 16  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) پنجاب حکومت نے چینی پرسٹہ بازی، ذخیرہ اندوزی اور قیمتوں میں اتار چڑھاو روکنے کے لیے آرڈیننس تیار کر لیا، مذکورہ جرائم میں ملوث شخص کو تین سال کی سزا اورضبط کیے گئے مال کا 50 فیصد جرمانہ کیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق شوگر مافیا کو لگام ڈالنے کی تیاریاں جاری ہیں، پنجاب حکومت نے چینی پرسٹہ بازی، ذخیرہ اندوزی اور قیمتوں میں اتار چڑھاو روکنے کے لیے آرڈیننس تیار کر لیا ہے،

مذکورہ جرائم میں ملوث شخص کو تین سال کی سزا اورضبط کیے گئے مال کا 50 فیصد جرمانہ کیا جائے گا۔ آرڈیننس کے مطابق چینی کی ذخیرہ اندوزی، سٹے بازی اور منافع خوری میں مدد کرنے والے کو بھی تین سال قید اور 10 لاکھ تک جرمانہ بھگتنا ہوگا، چھاپے کے دوران گودام سے پکڑے جانے والے افراد کو6 ماہ سے1 سال تک کی سزا اور1 سے5 لاکھ تک جرمانہ ہو گا۔چینی کی ذخیرہ اندوزی، منافع خوری اورسٹہ بازی ناقابل ضمانت جرم تصور ہو گا، کمپنی یا ادارے کے ملوث ہونے کی صورت میں تمام ڈائریکٹرز، مشترکہ مالکان اور افسران ذمہ دار ہوں گے، چینی کا کاروبار کرنے والے سٹاک کی مکمل تفصیل ڈپٹی کمشنر کو دینے کے پابند ہوں گے۔چینی کی خریداری پر 15 دن کے اندر سٹاک اٹھانا ہوگا، مقررہ وقت میں سٹاک نہ اٹھانے کی صورت میں قیمت میں ردوبدل کا ذمہ دار تصور کیا جائیگا، ڈپٹی کمشنر تمام سٹاک قبضے میں لے کر نیلامی کرانیکا مجاز ہو گا اورمخبری پر بغیر وارنٹ چھاپیاورگرفتاری کا اختیار ہوگا، 30 دن کیاندر کیس کا ٹرائل مکمل کیا جائیگا، آرڈیننس کے تحت کی گئی کارروائی کو چیلنج نہیں کیا جا سکے گا۔  پنجاب حکومت نے چینی پرسٹہ بازی، ذخیرہ اندوزی اور قیمتوں میں اتار چڑھاو روکنے کے لیے آرڈیننس تیار کر لیا، مذکورہ جرائم میں ملوث شخص کو تین سال کی سزا اورضبط کیے گئے مال کا 50 فیصد جرمانہ کیا جائے گا۔ شوگر مافیا کو لگام ڈالنے کی تیاریاں جاری ہیں، پنجاب حکومت نے چینی پرسٹہ بازی، ذخیرہ اندوزی اور قیمتوں میں اتار چڑھاو روکنے کے لیے آرڈیننس تیار کر لیا ہے

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایس 400


پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…