اسلام آباد (این این آئی)پاکستانی پائلٹس کے لائسنسوں کی توثیق کے لیے نصف درجن سے زائد ممالک نے باقاعدہ خط لکھا ہے،خط ایوی ایشن ڈویژن کو بھیجا گیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستانی پائلٹس کے لائسنسوں کی توثیق کیلئے ایوی ایشن ڈویڑن کو خلیجی ، ایشیائی اور افریقی ممالک نے خط لکھا ہے۔ذرائع کے مطابق دنیا کے دس ممالک کی جانب سے بھیجے جانے والے خط میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ
پاکستانی پائلٹس کے لائسنسوں کی توثیق کریں۔ نجی ٹی وی کے مطابق دنیا کے دس ممالک نے 176 پائلٹس کے لائسنسوں کی توثیق کے لیے خط لکھا ہے۔ایوی ایشن ڈویژن کے ترجمان نے بتایا کہ 166 پائلٹس کے لائسنسوں کی توثیق کردی گئی ہے۔ترجمان ایوی ایشن ڈویڑن نے اسی ضمن میں پوچھے جانے والے سوال کے جواب میں بتایا ہے کہ دس پائلٹس کے لائسنس کی توثیق تکنیکی وجوہات کی بنا پر تاخیر کا شکار ہے۔پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وزیربرائے ہوا بازی غلام سرور نے آٹھ جولائی 2020 کو قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے بتایا تھا کہ سول ایوی ایشن میں جعلی اسناد کی انکوائری میں 658 لوگوں کی ڈگریاں جعلی نکلی ہیں،ان کا کہنا تھا کہ جن پائلٹس کی ڈگریاں جعلی نکلیں ان کیخلاف کارروائی کی گئی ہے،اس ضمن میں انہوں نے بتایا تھا کہ 28 پائلٹس کی ڈگریاں جعلی نکلیں جبکہ 26 پائلٹس نے غلط امتحانات دئیے تھے۔ پاکستانی پائلٹس کے لائسنسوں کی توثیق کے لیے نصف درجن سے زائد ممالک نے باقاعدہ خط لکھا ہے،خط ایوی ایشن ڈویژن کو بھیجا گیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستانی پائلٹس کے لائسنسوں کی توثیق کیلئے ایوی ایشن ڈویڑن کو خلیجی ، ایشیائی اور افریقی ممالک نے خط لکھا ہے۔ذرائع کے مطابق دنیا کے دس ممالک کی جانب سے بھیجے جانے والے خط میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ پاکستانی پائلٹس کے لائسنسوں کی توثیق کریں۔ نجی ٹی وی کے مطابق دنیا کے دس ممالک نے 176 پائلٹس کے لائسنسوں کی توثیق کے لیے خط لکھا ہے۔