لاہور (آن لائن) وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات میں گور نر پنجاب چوہدری محمد سرور نے دیا میر بھاشا اور مہند ڈیم فنڈز کیلئے36ملین روپے کا چیک وزیر اعظم کو دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز وزیر اعظم ہائوس میں گور نر پنجاب چوہدری محمد سرور نے فلاحی تنظیم پاک ایڈکے نمائندے نجم الہدی خان کے ہمراہ وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی ہے اور انکو وزیر اعظم اینڈ چیف جسٹس دیا میر بھاشا اور مہند ڈیم فنڈز کیلئے36ملین روپے کا چیک دیا ملاقات کے دوران گورنر پنجاب
چوہدری محمدسرور نے وزیر اعظم کے تعمیراتی شعبے کے پیکج اور دیا میر بھاشا ڈیم کی تعمیرات کے آغاز کو بھی سر اہا جبکہ وزیر اعظم عمران خان نے ملاقات کے دوران کہا کہ کورونا کی وبا کے باعث پوری دنیا کی معیشت مندی کا شکار ہوئی ہے ہم ملک کو معاشی مشکلات سے نکالنے کیلئے مشکل فیصلے کر رہے ہیں ماضی کے حکمرانوں کی ناقص پالیسوں سے ادارے تباہ ہوئے ہیں مگر ہم اداروں کو مضبوط بنا رہے ہیں ‘کورونا کیخلاف جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی ایس او پیز پرعمل ضروری ہے۔