اسلام آباد (این این آئی)مسلم لیگ (ن) کے رکن مرتضی جاوید عباسی نے کہا ہے کہ پائلٹس جعلی نہیں تھے ،وزیر ہوابازی کا اس ایوان میں دیا گیا بیان جعلی تھا، ایوان تحقیقات کرے۔ جمعرات کو قومی اسمبلی نکتہ اعتراض پر انہوںنے کہاکہ پائلٹس جعلی نہیں تھے بلکہ وزیر ہوابازی کا اس ایوان میں دیا گیا بیان جعلی تھا۔ مرتضیٰ جاویدعباسی نے کہاکہ ڈی جی سول ایوی ایشن
نے 13 جولائی کو کویت سول ایوی ایشن کو لکھا کہ کسی پائلٹس کا لائسنس جعلی نہیں۔ انہوںنے کہاکہ ڈی جی سول ایوی ایشن نے لکھا کہ میڈیا اور سوشل میڈیا کی وجہ سے کنفیوژن پیدا ہوئی۔ انہوںنے کہاکہ وزیر ہوا بازی کے بیان سے ملک کی دنیا میں جگ ہنسائی ہوئی،اس ایوان کی کمیٹی بنائی جائے جو وزیر ہوا بازی کے بیان کی تحقیقات کرے۔