ہفتہ‬‮ ، 18 اپریل‬‮ 2026 

بی آر ٹی کے 126کے کھڈوں میں عمران صاحب کو نیب نہیں بلائے گا؟مالم جبہ کی چوری اورہیلی کاپٹر کیس میں عمران خان کو نیب نہیں بلائے گا؟ن لیگ نے عمران خان کو ملزم قرار دیدیا

datetime 16  جولائی  2020 |

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ شہبازشریف کورونا کے باوجود نیب نیازی گٹھ جوڑ کے جھوٹے مقدمات میں پیش ہورہے ہیں،عمران صاحب آپ 10ارب ہرجانے کے شہبازشریف کے مقدمے میں کب پیش ہوں گے؟۔ جمعرات کو پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کی وزیراعظم عمران خان اور نیب پر کڑی تنقید کی۔اپنے بیان میں مریم اورنگزیب نے کہاکہ

شہباز شریف کورونا کے باوجود نیب نیازی جھوٹے مقدمات میں پیش ہورہے ہیں قوم دیکھ رہی ہے کہ آئین اور قانون کی پاسداری کون کررہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ عمران صاحب اور ان کے مفرور حواری عدالتوں میں کب پیش ہوں گے؟ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرز کی ہدایت کے برعکس شہبازشریف آئین اور قانون کے سامنے سر جھکارہے ہیں عمران خان فارن فنڈنگ، ہیلی کاپٹر، بلین ٹری سونامی، 23 خفیہ اکاونٹس میں کب پیش ہوں گے؟۔ انہوں نے کہاکہ عمران صاحب کورونا کے بہانے آپ اور آپ کا وکیل پیش نہیں ہوتا تاہم شہبازشریف پیش ہوتے ہیں ہے کوئی جواب ہے؟ان کا کہنا تھا کہ نیب نیازی گٹھ جوڑ کسی عوامی منصوبے میں کرپشن، کک بیکس، کمیشن یا اختیارات کا ناجائز استعمال ثابت نہیں کرسکا،شہبازشریف کی بے گناہی اعلی عدالتوں میں ثابت ہوچکی ہے لیکن نیب نیازی گٹھ جوڑ کوشرم نہیں آئی۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ نیب کورونا کے باوجود ہدایت کے برخلاف یہ ہے قانون ایک دھیلے کی کرپشن نہیں ملی لیکن نیب نیازی گٹھ جوڑ کے جھوٹے الزام ختم نہیں ہوئے انہوں نے کہا کہ ذاتی کاروبار میں بھی کرپشن کا کوئی عنصر نہیں مل سکا لیکن پھر بھی عمران خان کے انتقام کا سلسلہ جاری ہے مریم اورنگزیب سوالات اٹھاتے ہوئے کہا کہ شہبازشریف نے جیل کا عقوبت خانہ، جیل کاٹی، کورونا کے باوجود قانون کا سامنا کیا، یہ ہوتی ہے سچائی اور ایمانداری۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان شہبازشریف کی طرح جرات دکھائیں،

10 ارب ہرجانے، فارن فنڈنگ میں پیش ہوں بی آر ٹی کے 126کے کھڈوں میں عمران صاحب کو نیب نہیں بلائے گا؟بی آر ٹی پشاور کا سامان چوری ہوجائے لیکن عمران خان کو نیب نہیں بلائے گا؟مالم جبہ کی چوری میں نیب عمران خان کو نہیں بلائے گا؟ہیلی کاپٹر کیس میں ملزم عمران خان کو نیب نہیں بلائے گا؟چینی چوری میں ملزم عمران خان کو نیب نہیں بلائے گا؟مریم اورنگزیب نے کہا کہ پٹرول چوری میں ملزم عمران خان کو نیب نہیں بلائے گا؟ایک لاکھ روپے ٹیکس دے کر کروڑوں کا گھر تعمیر کرانے پر ملزم عمران خان کو نیب نہیں بلائے گا؟ایک لاکھ روپے ٹیکس دے کر بنی گالہ کا 300 کنال کا محل غیرقانونی جگہ پر تعمیر کرنے پر نیب ملزم عمران خان کو نہیں بلائے گا؟۔



کالم



گریٹ گیم


یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…