بدھ‬‮ ، 10 جون‬‮ 2026 

وفاقی حکومت کا بڑا پلان، ٹائیگر فورس سے اب کیا کام لیا جائے گا؟

datetime 16  جولائی  2020 |

اسلام آباد(آن لائن ) وفاقی حکومت کا بڑا پلان، ٹائیگر فورس اب گرین نگہبان بھی بنیں گے ۔ذرائع کے مطابق حکومت نے کلین گرین پاکستان منصوبے میں ٹائیگر فورس کی خدمات لینے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔ ٹائیگر فورس کی ذمہ داریاں بڑھانے کا فیصلہ وفاقی و زیر و معاون خصوصی برائے ماحولیاتی تبدیلی ملک امین اسلم اور معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار کی ملاقات میں ہوا ۔ ٹائیگر فورس کو ملک بھر میں

پودے لگانے کی ذمہ داریاں بھی سونپی جارہی ہیں ۔ٹائیگرفورس سے پودے لگوانے کا پہلا تجربہ مون سون شجر کاری مہم میں کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم آج( جمعہ کو) کہوٹہ میں پودا لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کریں گے۔ٹائیگر فورس کے جوان کہوٹہ میں بھی شجر کاری پودے لگائیں گے۔حکومت ٹائیگر فورس کو بعض مقامات پر پودے لگانے کا معقول معاوضہ دینے پر بھی غور کررہی ہے ۔ ٹائیگر فورس ملک بھر میں پودے لگائے گی اورساتھ درختوں کی حفاظت بھی کرے گی۔ وزیر اعظم نے بھی ٹائیگر فورس کی کلین گرین پاکستان میں خدمات پر آمادگی کا اظہار کردیا ۔ٹائیگر فورس کا ہر جوان گاوں، یونین کونسل، شہر اور تحصیل سطح پر پودے لگائے گا ۔ہر پودے کی حفاظت اور جنگلات کو محفوظ بنانے کی فرائض بھی انجام دے گا ۔ شہریوں کو پودے لگانے کی ترغیب دینا بھی ٹائیگر فورس کی ذمہ داریوں میں شامل ہوگا۔ٹائیگر فورس پودے لگانے میں بھی ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر کام کرے گا ۔ملک امین اسلم کاکہناتھاکہ ٹائیگرفورس گرین نگہبان بن گئی تو تمام ماحولیاتی اہداف عبور کرجائیں گے ۔ٹائیگر فورس گرین اکانومی کے ذریعے ملکی معیشت کو اوپر اٹھاسکتی ہے۔عثمان ڈار نے کہاکہ ٹائیگر فورس قیمتی اثاثہ ہے، اب ملکی ترقی میں بھی کردار ادا کرے گی۔خوشی ہے کہ ٹائیگر فورس شجر کاری مہم میں بھر پور حصہ لے گی۔ ٹائیگرفورس کو ایک کروڑ پودے لگانے کی ذمہ داری مل سکتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریو سیکریٹو


دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…