بدھ‬‮ ، 05 فروری‬‮ 2025 

کلبھوشن باربارسفارتکاروں کوپکارتارہا،سفارتکاروں نے کلبھوشن سے بات ہی نہیں کرنی تھی تورسائی کیوں مانگی؟ شاہ محمود قریشی نے حقیقت کھول دی

datetime 16  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمودقریشی نے کہا ہے کہ کلبھوشن کو قونصلر رسائی کی ضرورت کے مطابق تمام اقدامات اٹھائے ہیں،کلبھوشن باربارسفارتکاروں کوپکارتارہا، انہوں نے ایک نہ سنی اور رسائی کے بجائے راہ فرار اختیار کیا،کلبھوشن کہتارہامجھ سے بات کریں اورسفارتکارچلتے بنے،سفارتکاروں نے کلبھوشن سے بات ہی نہیں کرنی تھی تورسائی کیوں مانگی؟۔جمعرات کو ایک بیان میں

مخدوم شاہ محمودقریشی نے کہاکہ قونصلررسائی کی ضرورت کیمطابق تمام اقدامات اٹھائے۔شاہ محمودقریشی نے کہاکہ بھارتی سفارتکاروں نے کلبھوشن تک رسائی کے بجائے راہ_فراراختیارکیا۔ انہوں نے کہاکہ بھارتی سفارتکارکوکلبھوشن تک قونصلررسائی دی،آج بھارت کے2سفارتکاروں کوقونصلررسائی دی گئی۔انہوں نے کہاکہ جوبات طے ہوئی تھی اس کے تحت قونصلررسائی دی۔ انہوں نے کہاکہ بھارت کی بدنیتی سامنے آگئی یہ قونصلررسائی ہی نہیں چاہتے تھے۔وزیرخارجہ نے کہاکہ کلبھوشن بھارتی سفارتکارکوپکارتارہااوروہ چلے گئے،کلبھوشن کہتارہامجھ سے بات کریں اورسفارتکارچلتے بنے۔ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ بھارتی سفارتکاروں کا رویہ حیران کن تھا،سفارتکاروں نے کلبھوشن سے بات ہی نہیں کرنی تھی تورسائی کیوں مانگی؟۔ انہوں نے کہاکہ بھارتی سفارتکاروں کودرمیان میں شیشے پراعتراض تھاوہ بھی ہٹادیا۔وزیرخارجہ نے کہاکہ سفارتکاروں نے آڈیوویڈیو ریکارڈ پراعترض کیاوہ بھی نہیں کی،بھارتی سفارتکاروں کی تمام خواہشات پوری کیں پھربھی وہ چلے گئے۔  مخدوم شاہ محمودقریشی نے کہا ہے کہ کلبھوشن کو قونصلر رسائی کی ضرورت کے مطابق تمام اقدامات اٹھائے ہیں،کلبھوشن باربارسفارتکاروں کوپکارتارہا، انہوں نے ایک نہ سنی اور رسائی کے بجائے راہ فرار اختیار کیا،کلبھوشن کہتارہامجھ سے بات کریں اورسفارتکارچلتے بنے

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



رانگ ٹرن


رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…