بدھ‬‮ ، 05 فروری‬‮ 2025 

محرم الحرام کیلئے 20نکاتی ایس اوپیز پر اتفاق ہو گیا

datetime 16  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت عارف علوی کی زیر صدارت اجلاس میں محرم الحرام کیلئے 20نکاتی ایس اوپیز پر اتفاق ہوگیا ہے ۔جمعرات کو کورونا وباکے پیش نظر محرم الحرام کے جلوس اور مجالس کے دوران معیاری آپریٹنگ طریقہ کار (ایس او پیز) کی تیاری اور کووڈ-19 کے تدارک کیلئے رہنما اصولوں پر عمل درآمد میں تعاون کرنے کے لئے صدرپاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے ممتاز شیعہ علماء کی فکری نشست کی ایوان صدر ،

اسلام آباد میں صدارت کی۔اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ ، بریگیڈئر ریٹائرڈ اعجاز احمد شاہ ،وزیر مذہبی امور ، پیر نور الحق قادری ، گورنر پنجاب ، چودھری محمد سرور ، علامہ عارف واحدی ، راجہ ناصر عباس ، ڈاکٹر غضنفر مہدی ، علامہ قمر حیدر زیدی ، راجہ بشارت امامی ، اور علامہ سجاد حسین نقوی نے شرکت کی۔ صوبائی گورنرز، صدر آزاد جموں و کشمیر، سردار مسعود خان، پنجاب سے علامہ افضل حسین حیدری اور علامہ حسین اکبر ، سندھ سے علامہ شہنشاہ نقوی ، علامہ سید علی قرار نقوی اور علامہ فرقان حیدر عابدی ، خیبر پختون خواہ سے علامہ عابد حسین شاکری اور علامہ ارشاد حسین خلیلی ، بلوچستان سے علامہ سید ہاشم موسوی اور علامہ شیخ جمہ اسدی ، جبکہ آزاد جموں کشمیر سے تعلق رکھنے والے مفتی کفایت حسین نقوی نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ ماہ رمضان اور عید الفطر کے موقع پر تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علمائے کرام نے کورونا وبا کی روک تھام کیلئے مکمل تعاون کیا اور انہیں امید ہے کہ اس بار بھی علمائے کرام مثالی تعاون کا مظاہرہ کریں گے۔ محرم الحرام کے دوران علمائے کرام نے متفقہ طور پرعزاداری اور مجالس کیلئے 20نکاتی ایس اوپیز پر اتفاق کیا ہے ۔مجالس عزاداری کیلئے ایس اوپیز کے مطابق مجالس میں فاصلے کا خیال رکھا جائیگا،امام بارگاہ میں لوگوں کے بیٹھنے کیلئے نشان لگائے جائیں گے ،ہر شخص

ماسک پہن کر آئے ، ماسک کے بغیر کسی کو داخلے کی اجازت نہیں ہو گی،امام بارگاہ کی انتظامیہ داخلی راستوں کے باہر ماسک فراہم کر سکتی ہے،قالین کے استعمال سے اجتناب کیا جائے گا، امام بارگاہ سے باہر جراثیم سے پاک چٹائیاں بچھائی جا سکتی ہیں۔ ایس اوپیز کے مطابق اگر قالین ہو تو روزانہ ان پر کلورین کا اسپرے کیا جائے،گھروں میں مجالس کے انعقاد کی صورت میں بھی ایس اوپیز کا خیال رکھا جائے گا ،کرونا کی وجہ سے

طویل مجالس کے انعقاد سے اجتناب کیا جائے،مجالس کو مقررہ وقت پر ہی شروع اور ختم کیا جائے ۔ ہدایت کے مطابق عمر رسیدہ افراد کو عمومی مجالس میں شرکت سے روکا جائے اور انھیں صرف گھروں کی مجالس تک محدود رکھا جائے، مجالس کے شرکاء تسبیح، جائے نماز، سجدہ گاہ وغیرہ اپنے ہمراہ نہ لائیں،مصافحہ، معانقہ وغیرہ سے احتراز کیا جائے گا، ایس اوپیز کے مطابق تبرک اور نیاز کے دستر خوان کی بجائے پارسل کا اہتمام کیا

جائیگا،رضاکار علم، تعزیہ اور شبیہ کو چھونے سے احتراز کریں، دور سے زیارت پر اکتفا کریں،عزاداری کے منتظمین مقامی انتظامیہ سے رابطے میں رہیں اور ایک دوسرے سے تعاون کریں۔عزاداری ، عاشورہ اور محرم الحرام کے جلوسوں کیلئے بھی ایس اوپیز پر اتفاق ہوگیا ۔ ایس اوپیز کے مطابق محرم کے دوران لائسنس یافتہ اور روایتی جلوس کو احتیاطی تدابیر (SOPs) کے ساتھ اجازت ہو گی،جلوس میں ہینڈ سینیٹائزر کااستعمال اور ماسک

لگا نا ضروری ہے،جلوس میں افراد کے مابین مناسب فاصلے کو برقرار رکھا جائے ،پانی پینے پلانے کے دوران مشترکہ برتن کے استعمال سے گریز کیا جائے ،ضا کار اسکاوٹس کے ذریعے جلوس کے شرکاء سے ہدایات پر عمل درآمد کروایا جائے۔ایس اوپیز کے مطابق شرکاء کی تعداد مناسب رکھی جائے، وقت کو محدود کیا جائے،عمر رسیدہ اورمختلف بیماریوں میں مبتلا افراد کو جلوس میں شرکت کی اجازت نہ دی جائے، صدر مملکت نے علماء کرام سے

بھرپور تعاون پر ان کا شکریہ ادا کیا اور متعلقہ ایس او پیز پر متفق ہونے پر مبارکباد پیش کی،علماء کرام نے قومی یکجہتی اور مختلف مکاتب فکر کے مابین ہم آہنگی برقرار رکھنے پر صدر مملکت کے کردار کو سراہا۔ وفاقی وزیر مذہبی امور نے کہاکہ محرم الحرام کے دوران احتیاطی تدابیر اور ایس او پیز کے ساتھ مجالس عزادری، روائیتی جلوسوں کی مشروط اجازت ہو گی۔ وزیر مذہبی امور نے کہاکہ احتیاطی تدابیر تمام متفقہ تجاویز کی روشنی میں وضع کی گئی ہیں،متفقہ احتیاطی تدابیر این سی او سی سے منظوری کے بعد صوبوں اور علماء کرام کو بھیجی جائیں گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



رانگ ٹرن


رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…