اسلام آباد (این این آئی)قومی اسمبلی اجلاس میں تحریک انصاف سمیت مختلف جماعتوں کے دھرنوں سے ملکی معیشت کو ہونے والے نقصانات کی تفصیلات پیش کر دی گئیں جس کے مطابق گزشتہ 7 سالوں میں اسلام آباد میں دھرنوں کی وجہ سے 1 ارب 16 کروڑ کا نقصان پہنچا۔ وزارت داخلہ کے مطابق اسلام آباد میں دھرنوں سے معیشت کو سب سے زیادہ نقصان ہوا،سندھ اور بلوچستان میں دھرنے سے معیشت کو کوئی نقصان نہیں پہنچا،اسلام آباد کے 2013 کے دھرنے سے معیشت کو
3 کروڑ 32 لاکھ کا نقصان ہوا۔وزارت داخلہ کے مطابق تحریک انصاف کے 2014 کے دھرنے سے معیشت کو ساڑھے 75 کروڑ کا نقصان ہوا۔وزارت داخلہ کے مطابق اسلام آباد میں 2016 کے دھرنے سے 21 کروڑ کا معاشی نقصان ہوا،2017 کے دھرنے سے 14 کروڑ۔ 2018 کے دھرنے سے ڈیڑھ کروڑ کا نقصان ہوا،پنجاب میں دھرنوں سے ساڑھے 31 کروڑ سے زائد کا نقصان پہنچا۔وزارت داخلہ کے مطابق کے پی میں دھرنوں سے 2 کروڑ 93 لاکھ روپے معیشت کو نقصان پہنچا۔