ہفتہ‬‮ ، 09 اگست‬‮ 2025 

اللہ تعالیٰ نے دین کی خدمت کیلئے آپ کے گھرانے کو چنا ہے،ناموس رسالتؐ اور تحفظ ناموس صحابہ بل بارے اقدام پر مولانا طارق جمیل کا چوہدری برادران کو خراج تحسین

datetime 16  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین اور سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے ممتاز عالم دین مولانا طارق جمیل نے یہاں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ انہوں نے چودھری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی اور ان کی درازی عمر اور ملک و قوم کی سلامتی کیلئے خصوصی دعا بھی کی۔ ملاقات میں صوبائی وزیر معدنیات حافظ عمار یاسر اور راسخ الٰہی بھی شریک تھے۔

مولانا طارق جمیل نے چودھری شجاعت حسین، چودھری پرویزالٰہی اور ان کے گھرانے کی دین کیلئے خدمات اور تبلیغی جماعت کی بھرپور سپورٹ پر ان کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ آپ نے امت مسلمہ کی طرف سے فرض کفایہ ادا کیا ہے، اللہ تعالیٰ نے دین کی خدمت کیلئے آپ کے گھرانے کو چنا ہے، آپ کے گھرانے نے ہمیشہ دینی معاملات پر سٹینڈ لیا جو کہ نہایت قابل ستائش ہے۔ انہوں نے سپیکر چودھری پرویزالٰہی کو پنجاب اسمبلی میں تحفظ ناموس رسالت اور تحفظ ناموس صحابہ بل اور دینی کتب کی اشاعت سے پہلے متحدہ علماء بورڈ سے منظوری کروانے کے اقدام پر خراج تحسین پیش کیا۔ مولانا طارق جمیل نے حافظ عمار یاسر کو بھی پنجاب اسمبلی میں تحفظ ناموس رسالت اور تحفظ ناموس صحابہ کے حوالے سے قراردادیں پیش کرنے پر سراہا۔ انہوں نے کہا کہ میں عرصہ دراز سے مختلف حکمرانوں سے دینی خدمات کے سلسلے میں ملتا رہا ہوں لیکن جتنا احترام اور محبت چودھری پرویزالٰہی نے دی اسے میں کبھی فراموش نہیں کر سکتا، دین کیلئے جتنی خدمات انہوں نے بطور حکمران ادا کیں اس کی مثال نہیں ملتی۔ چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویزالٰہی نے مولانا طارق جمیل کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ جیسے علماء کرام کی تبلیغ اسلام کیلئے خدمات کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔  چودھری شجاعت حسین اور سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے ممتاز عالم دین مولانا طارق جمیل نے یہاں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔

موضوعات:



کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…