سی پیک کے تحت بجلی پیدا کرنے کے 20منصوبے جاری، ان سے کتنے ہزار میگاواٹ بجلی حاصل ہو گی؟ پاکستانی عوام کیلئے زبردست خوشخبری

16  جولائی  2020

اسلام آباد(آن لائن) چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ (سی پیک) کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس چیرمین شیر علی ارباب کی سربراہی میں پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا اجلاس میں کمیٹی کے اراکین کے علاوہ سیکرٹری توانائی،سیکرٹری ریلوے سمیت دیگر حکام نے شرکت کی اجلاس میں سیکرٹری توانائی نے کمیٹی کو سی پیک کے حوالے سے جاری بجلی کے منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ اس وقت سی پیک کے

تحت بجلی پیدا کرنے کے 20منصوبے جاری ہیں اور ان منصوبوں سے 13ہزار میگا واٹ بجلی پیدا ہوگی انہوں نے بتایاکہ اقتصادی راہداری کے تحت توانائی کے 14منصوبوں سے 10ہزار 414میگا واٹ جبکہ 7منصوبوں سے 6ہزار645میگا واٹ بجلی پیدا کی جائے گی انہوں نے بتایاکہ مٹیاری سے لاہور تک 878کلو میٹر طویل ٹرانسمشن لائن پر بھی کام جاری ہے اور یہ منصوبہ پاکستان کا پہلا منصوبہ ہے جو نجی شعبے کے تعاؤن سے جاری ہے انہوں نے بتایاکہ سی پیک کے زیر اہتمام کوئلہ سے بجلی پیدا کرنے کے 9منصوبے جاری ہیں جس سے مجموعی طور پر 8ہزار 820میگا واٹ بجلی پیدا ہوگی انہوں نے بتایاکہ ان منصوبوں میں 4منصوبے برآمدی کوئلے سے چلائے جائیں گے جبکہ 5منصوبوں مقامی سطح پر نکالے جانے والے کوئلہ سے چلائے جائیں گے انہوں نے بتایاکہ کوئلے سے بجلی پیدا کرنے کے 4منصوبوں پر کام جاری ہے اور اس میں ساہیوال کول پاؤر پراجیکٹ 27مہینوں کے مختصر مد ت میں تکمیل کو پہنچا ہے اور یہ پوری دنیا میں ایک ریکارڈ ہے کیونکہ عالمی سطح پر کوئلے سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبے کم از کم 3سال میں مکمل کئے جاتے ہیں کمیٹی نے سی پیک کے زیر انتظام توانائی کے منصوبوں کی جلد تکمیل پر متعلقہ حکام کو خراج تحسین پیش کیا اس موقع پر کمیٹی نے صوبہ خیبر پختونخوا اور سندھ کے سیکرٹریز کو ہدایت کی کہ وہ بجلی سے متعلق منصوبوں اور شکایات کو کمیٹی

کے سامنے پیش کریں کمیٹی نے سیکرٹری توانائی کو سی پیک کے تحت چلنے والے بجلی کے منصوبوں کی ماہوار رپورٹ کمیٹی کو ارسال کرنے کی ہدایت کی اجلاس کے دوران سیکرٹری ریلوے نے کمیٹی کو سی پیک کے تحت تعمیر کئے جانے والے ایم ایل ون پراجیکٹ پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ سی ڈی ڈبلیو پی نے ایم ایل ون منصوبے کے پی سی ون جس کی لاگت7ارب20کروڑ ڈالر ہے ایکنک کو بھجوانے کی سفارش کی ہے جسے ایکنک کے آنے والے اجلاس میں پیش کیا جائے گاانہوں نے بتایاکہ منصوبے کیلئے سرمایہ کاری کمیٹی تشکیل دی جا چکی ہے اور کمیٹی اس سلسلے میں 5میٹنگز منعقد کرچکی ہے انہوں نے بتایاکہ یہ پاکستان ریلوے کی تاریخ کا سب سے بڑا منصوبہ ہے انہوں نے کہاکہ پاکستان ریلوے منصوبے کے لئے بہترین کنسلٹنٹ کی تلاش میں ہے اس موقع پر چیرمین کمیٹی نے کہاکہ یہ منصوبہ پاکستان ریلوے کی بہتری کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…