سندھ حکومت کا آر او پلانٹس میں اربوں کا قومی خزانے اور عوام کو ٹیکہ، منی لانڈرنگ کے بعد ایشیا کا سب سے بڑا فراڈ قرار

16  جولائی  2020

کراچی(آن لائن)پاکستان تحریک انصاف سندھ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے آر او پلانٹس میں 33ارب کا صوبائی خزانے اور عوام کو لگایا، سات سال پہلے پراجیکٹ جب شروع کیا گیا تو اس کا بجٹ 13ارب روپے تھا جو اب 33ارب روپے پر چلا گیا ہے،نیب اس معاملے کی تحقیقات کرے۔ انصاف ہاؤس کراچی میں پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر خرم شیر زمان مرکزی رہنماء و سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ

نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے سندھ میں لگے آر او پلانٹس میں کرپشن اور سندھ کے کچے میں ڈاکوؤں کی سرپرستی پر سندھ حکومت کو سخت تنقید نشانہ بنایا خرم شیرز مان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم ایک ادارے کی کرپشن پر بات کررہے ہیں آر او پلانٹس کی ایک رپورٹ پڑھی جس میں عوام کو 33 ارب کا ٹیکا لگایا گیا سندھ حکومت نے آر او پلانٹ کی مد میں بے تحاشہ کرپشن کی ہم حیران ہیں کہ نیب نے اب تک آر او پلانٹ پر تحقیقات کیوں نہیں کی7 سال پہلے یہ پروجیکٹ شروع گیا کیا13 ارب کا بجٹ 33 ارب تک چلا گیا،آر او پلانٹ کی مد میں 33 ارب کا ٹیکا سندھ حکومت نے سندھ کی عوام کو لگایاپاک اوئیسس نے تین سال میں 750 آر او پلانٹ لگانے تھے750 میں 578 آر او پلانٹ لگائے گئے272 آر او پلانٹس کی ڈنڈی مار ی گئی ساڑھے پانچ ارب مینٹیننس کے نام پر لیے گئے،سندھ میں 90 سے 95 فیصد آر او پلانٹ بند ہیں امیر مسلم ہانی نے بھی ان آر او پلانٹ کا وزٹ کیا دو دن پہلے بلاول بڑی تعریفیں کررہے تھے بلاول اپنے والد سے پوچھیں ایشیاء کے سب سے بڑے آر او پلانٹ کا کیا ہوا منی لانڈرنگ کے بعد ایشیاء کا سب سے بڑا فراڈ یہ فراڈ پاکستان پیپلرز پارٹی کی سرپرستی میں ہوا ہے لیاری اور کیماڑی میں لگے آر او پلانٹ ابھی تک بند پڑے ہیں افسوس کے ساتھ کہنا پڑھ رہا ہے کہ ا س کی وجہ سے واٹر بورڈ کی ملی بھگت ہے واٹر بورڈ افسران نے لیاری اور کیماڑی کے آر او پلانٹس کی مینٹینٹس اور

آپریٹنگ سسٹم کے لیے کروڑوں روپے جاری کیے لیکن کبھی حساب نہیں رکھا،واٹر بورڈکے کرپٹ اور نااہل افسران ان سب میں ملوث تھے 13 ارب سے 33 ارب تک کی کرپشن کی گئی تھرپارکر میں سارے آر او پلانٹ بند پڑے ہیں مراد علی شاہ کے حلقے سہون میں 2 آر او پلانٹ اور 2 فلٹر پلانٹ لگائے گئے جس میں 3 ناکارہ ہوچکے ہیں 15کروڑ کا آر او پلانٹ لگایا گیا اور 15کروڑ مزید آپریٹنگ مینٹیٹس پر خرچ کیئے مگر آر او پلانٹس آج تک بند

ہیں منچھر جھیل پر 40 آر او پلانٹ لگائے گئے اس میں 38 آر او پلانٹ بند ہیں تھرپارکر 7 اضلاع میں 90 فیصد بند پڑے ہیں خرم شیر زمان نے مزید کہا کہ جس شخص کو کانٹریکٹ دیا گیا اس کا نام عمر گیلانی ہے آر او پلانٹس کا ٹھیکا پاک اوئیسس کو دیا گیا سندھ کی عوام کو پاک اوئیسس کے نام پر لوٹا گیا ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ اعجاز احمد کے خلاف انکوائری کی جائے سابق وزیراعلیٰ قائم علی شاہ کو بھی کٹھرے میں کھڑا کیا جائے وزیر خزانہ مراد

علی شاہ، سابق چیف سیکریٹریز کو بھی بلایا جائے سب اسٹینڈرڈ فلٹر پلانٹ استعمال کیے گئے زرداری صاحب کا حکم تھا سندھ کی عوام کو لوٹنا تھا،33 ارب روپے سندھ کی عوام کو ٹیکا لگایا گیا بلاول اپنے ڈیڈی سے پوچھیں 33 ارب سندھ کی عوام کے کہاں گئے عمر گیلانی پاکستان کے امیر ترین شخصیت ہیں دبئی کے مہنگے علاقے میں رہتے ہیں،جو اس پروجیکٹ میں تھے آج ان کے گھر لندن میں ہیں شرجیل میمن، ناصر شاہ، اویس ٹپی، جام خان

شورو کو سندھ لاکر ان سے حساب لیا جائے بند آر او پلانٹس کی پیمنٹ ہوگی لیکن زمینی حقائق کچھ اور ہیں ہم اس کرپشن کے خلاف نیب جارہے ہیں اگلے ہفتے اینٹی کرپشن بھی جائیں گے اور ان سے اس حوالے سے پوچھیں گے اینٹی کرپشن صوبے میں لوٹ مار کرنے والوں کو سپورٹ کررہی ہے ہم مودبانہ درخواست کرتے ہیں کہ چیف جسٹس صاحب اس کا نوٹس لیں اور ہمارا وفاقی حکومت سے بھی مطالبہ ہے جو آر او پلانٹ سندھ حکومت نے

لگائے اس پر تحقیقات کرے،اس موقع پر مرکزی رہنماء و پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ سندھ کے ڈاکو نے کچھ تصاویر رلیز کی ہیں معصوم بچوں کو اسلحہ دیکر تصاویر بنائی گئی مراد علی شاہ اور ان کے میراثی چیخ رہے ہوتے تھے،آج سندھ میں تو آپ کا آء جی ہے اب تو سندھ پولیس سے کئی ایماندار افسر نکل گئے آج وہ لوگ ہیں جو ڈاکووئں کو پیس ایوارڈ دے رہے ہیں،مراد علی شاہ صاحب کوئی تھوڑی شرم نہیں آپکو

سندھ حکومت ایک اور لیاری گینگ بنانے کی تیاری کررہی ہے پورے کچے میں 90 سے زائد لوگ ان کے ڈاکؤں کے قبضے میں ہیں پولیس کی ہمت نہیں ان کے خلاف کارروائی کریں،کچے کے علاقوں میں یہ صاحبان بیٹھے ہوئے ہیں پی پی کے وزراء ان ڈاکووئں کو سپورٹ کررہے ہیں جب تک سندھ حکومت ذمیداری نہیں دیتی تب تک آرمی اور رینجرز کچھ نہیں کرسکتی،18 ویں ترمیم میں لا اینڈ آرڈر صوبے کا مسئلہ ہے رینجرز کو صرف کراچی

تک محدود کیا ہوا ہے سندھ حکومت پورے سندھ میں رینجرز کو نافذ کریرینجرز کو پورے سندھ میں بااختیار کیا جائے، ہماری فوج ہر مسئلے کا حل کرنے کیلیے تیار ہے،اگر نہیں روکا گیا تو دوبارہ وہی حالات ہونگے،سندھ میں سندھ حکومت کی سرپرستی میں ڈاکو راج چل رہا ہے، انہوں نے گفتگو میں مزید کہا کہ ڈاکٹر رضوان کی رپورٹ پڑھ لیں سندھ میں سفارشی اور رشوت پر ایس ایس پیز لگائے جارہے ہیں راؤ انوار کی ٹیم کے لوگ ایس ایچ او لگ

چکے ہیں اسٹریٹ کرائم کراچی میں پھیل چکا ہے سندھ حکومت عوام کے جان و مال کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہوچکی ہے سندھ حکومت نے ایک پسندیدہ افسر بدین پہنچا دیاہے،شاید بدین میں کچھ کرنے والے ہیں بلاول فضل الرحمان کی پڈی پر سوار ہوکر اسلام آباد جانا چاہتا ہے ڈمبر اور ڈیزل پر تحریکوں کی بات کررہے ہیں،آپ نکالیں تحریک ہم بھی تیار ہیں انہوں نے مزید کہا کہ سندھ،میں اگلی الیکشن کے لیے ڈاکو گینگ بنایا جارہا ہے آرمی چیف، چیف جسٹس، وزیراعظم سے گذارش کررہا ہوں اس نوگوایریا کا نوٹس لیں پی پی کے چوہے 16 ارب کی گندم کھاگئے،جھوٹے جعلی چیکس پر گندم بیچ دی گئی سندھ کے خاص لوگوں کے گداموں میں یہ گندم پڑی ہے ان کے پاس گندم ہی نہیں ہے سب بیچ چکے ہیں،80 ارب کا مقروض ہے سندھ کا فوڈ ڈیپارٹمنٹ،11 ارب کی سبسڈی دی گئی ہے یہ ایک اور وفاقی حکومت کو ناکام کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…