ن لیگ میں فارورڈ بلاک، باغی ارکان کو ایک فارم ہاؤس پر عشائیہ دیا گیا، باضابطہ اعلان کب کیا جائے گا؟

16  جولائی  2020

لاہور(این این آئی)پنجاب میں ایک بار پھر مسلم لیگ (ن)میں فارورڈ بلاک کی بازگشت سنائی دینے لگی،لیگی رکن اسمبلی نشاط احمد ڈاہا کی جانب سے 25 ارکان کے اعزاز میں عشائیے کا اہتمام کیا گیا تاہم انتہائی کم تعداد میں ارکان نے شرکت کی۔ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ملاقاتیں کرنے والے مسلم لیگ (ن) کے ہم خیال اراکین اسمبلی کالاہور کے ایک فارم ہاؤس پر دئیے گئے عشائیے پر اکٹھ ہوا ہے

اورنشاط ڈاہا کے عشائیے میں شرکت کرنے والے ارکان کی تصاویر بھی سامنے آگئیں۔نشاط احمد ڈاہا کی جانب سے دئیے گئے عشائیہ میں ان کی توقع سے کم ارکان نے شرکت کی۔ اس موقع پر نشاط ڈاہا لیگی ارکان اسمبلی کو مسلسل فون بھی کرتے رہے۔ذرائع کے مطابق 35ارکان کاگروپ مکمل ہونے تک فارورڈ بلاک کا باضابطہ اعلان نہیں کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق لیگی ارکان اسمبلی کو فارورڈ بلاک میں شامل کرنے کیلئے تحریک انصاف کے اہم رہنماؤں کوبھی ٹاسک سونپ دیاگیا ہے۔عشائیے میں شریک مسلم لیگ (ن) کے اراکین اسمبلی نے کہا ہے کہ اپنے حلقوں کے عوام کے لئے وزیراعلی پنجاب سے ملاقات کرنا کوئی گناہ نہیں،مسلم لیگ (ن) کے ساتھ رہیں گے مگر حکومت سے رابطے ختم نہیں کریں گے،اپنے حلقوں میں ترقیاتی کاموں کیلئے وزیراعلی پنجاب سے ملاقاتیں جاری رکھیں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ملاقاتیں کرنے والے اراکین اسمبلی ایک عشائیے پر اکٹھے ہوئے جبکہ کچھ دیگر اراکین کی بھی اس عشائیے میں شمولیت کا دعویٰ کیا گیا ہے تاہم اس کی تصدیق نہیں ہو سکی۔ سردار عثمان بزدار سے ملاقاتیں کرنے والے لیگی اراکین اسمبلی کا کہناہے کہ وزیراعلی پنجاب سے ملنا کوئی گناہ نہیں کہ شوکاز جاری کئے جائیں، حلقے کے عوام کیلئے کسی کے پاس بھی جانا پڑا جائیں گے۔لاہور کے ایک فارم ہاؤس پر ہونے والی ملاقات میں میاں جلیل، نشاط ڈاہا، غیاث الدین، اشرف

انصاری اور دیگر شامل تھے۔ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے نشاط ڈاہا نے کہا کہ عمران خان نواز شریف سے بہت بہتر ہیں، عمران خان ایماندار شخص ہیں اور نیک نیتی سے کام کر رہے ہیں، عثمان بزدار اچھا کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رانا ثنا اللہ خود کہہ چکے ہیں کہ اراکین اسمبلی کی وزیر اعلیٰ سے ملاقات میں کوئی قباحت نہیں پھر عطا اللہ تارڑ کیا چیز ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں مسلم لیگ (ن) میں ہوں،آئندہ عام انتخابات کس ٹکٹ پر لڑوں گا اس بارے میں کچھ نہیں کر سکتا۔ اشرف انصاری نے کہا کہ اپنے حلقے کی عوام کے لئے وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ سے ملاقات کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف اچھے ایڈ منسٹریٹر ہیں لیکن ان سے ملاقات کرنے میں مشکلات ہوتی تھیں، وزیر اعلیٰ عثمان بزدار سے آسانی سے ملاقات ہو جاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں آئندہ عام انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کی ٹکٹ کے لئے درخواست دوں گااور پھر دیکھا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…