ریاست مدینہ کی بات کرنے والے آج ریاست مدینہ چھوڑ کر مندر اورگردوارے بنا رہے ہیں،سینیٹر غفور حیدری نے حکومت کو آئینہ دکھا دیا

15  جولائی  2020

اسلام آباد(آن لائن) جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل وسینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ ریاست مدینہ کی بات کرنے والے آج ریاست مدینہ چھوڑ کر مندر اورگرودوارے بنا رہے ہیں جس سے ریاست مدینہ کی توہین ہورہی ہے جمعیت علماء اسلام نے روز اول سے کہا تھا کہ موجودہ حکومت میں عوامی مسائل حل کرنے کی صلاحیت نہیں پیراشوٹ کے ذریعے آنے والے حکمرانوں نے عوام سے انتخابات سے قبل

وعدے تو بہت کئے تھے مگر ان کو وفا کرنے کی صلاحیتیں ان میں موجود نہیں ہیں صدر مملکت آئینی سربراہ ہوتا ہے مگر بد قسمتی سے جب بھی موجودہ صدر کا خطاب سنا ہے اس میں عوام کیلئے کچھ بھی نہیں ہوتا۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ صدر مملکت ریاست کا آئینی سربراہ ہوتا ہے پسماندہ علاقوں کو ترقی یافتہ بنانے کیلئے ان کے خطاب میں تجاویز ہونی چاہیے مگر بدقسمتی سے کوئی تجاویز نہیں تھی حکومتی بینچوں پر بیٹھنے والے صدر کے خطاب کو مثالی تقریر کہتے ہوں گے انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمان نے صحیح فرما یا تھا کہ جو موجودہ حکومت آئی ہے اس میں عوامی مسائل حل کرنے کی صلاحیت ہی نہیں ہے بلاول بھٹو نے بھی شروع میں ہی کہہ دیا تھا کہ موجودہ حکومت سلیکٹیڈ ہے موجودہ حکومت نے عوام سے انتخابات سے قبل بہت دعوے کئے تھے کہ ایک کروڑ نوکریاں،پچاس لاکھ گھر دینگے مگر موجودہ حکمرانوں میں وعدے وفا کرنے کی صلاحیتیں موجود نہیں ہیں بلکہ حکمران حکومت میں آتے ہی لوگوں کو بے روزگارکردیا ہے جبکہ انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ اگر ہم آئی ایم ایف کے پاس گئے تو ہم خود کشی کرینگے قوم اس وقت انتظار میں ہے کہ وزیراعظم کب خودکشی کریں گے اگر آپ وعدوں پر عمل درآمد نہیں کرسکتے تھے تو پھر قوم کو دھوکہ کیوں دیاآپ نے ریاست مدینہ کی

بات کی تو ریاست مدینہ کے بجائے مندر اور گردوارے بن رہے اور مساجد گرائے جارہے ہیں ریاست مدینہ کی توہین ہورہی ہے خدارا ہوش کے ناخن لیا جائے آپ نے جو بجٹ دیا ہے اس بجٹ کی روشنی میں غریب کیا کریں جب میں گاؤں جاتا ہو تو مرد وخواتین میرے پاس آتی ہے کہ ہمارے پاس کھانے کو کچھ نہیں ریاست مدینہ میں لوگوں کی بھوک ختم ہونی چاہیے مگر یہاں تو لوگ اور غربت اور افلاس سے مررہے ہیں جب ہم حکومت کو آئینہ دکھاتے ہے تو ہمیں ملک دشمن کہا جاتا ہے ہمیں ملک دشمن کہاجاتا مگر آپ آئینہ دیکھیں اپ کو پتہ چلے گا کون ملک دشمن ہے برصغیر میں ہمیشہ علما دیوبند نے قربانیاں دی ہے

مولانا محمود قاسم نانوتوی، حافظ ضامن، سمیت بہت علما کرام موجود ہے جنہوں نے قربانیاں دی آج آپ ہمیں ملک دشمن کہہ رہے آپ تاریخ دیکھیں آپ کو پتہ چلے گا کہ ہماری تاریخ کیا ہے انہوں نے کہا کہ اس ریاست کی آزادی میں میرا خون شامل ہے مجھے جو ملک دشمن کہتے ہیں وہ اپنے آباواجداد کی تاریخ دیکھ لیں تحریک ریشمی رومال،تحریک موالات سے لیکر دہلی کے دروازے ہمارے قربانیوں کی گواہی دینگے مودی جب سے آیا ہے اس نے اپنی پالیسی واضح کی صدر کی تقریر میں بھی تو کشمیر سے متعلق پالیسی ہونی چاہیے مودی نے آنے سے قبل کہا تھا کہ میں اقتدار میں آکر کشمیر کو ضم کروں گا ہم نے اپنی کیا پالیسی بنائی، ہمیں عملی اقدامات کرنے ہوں گے بے روزگاری بڑھ رہی، ٹیچر، اساتذہ اور دیگر شعبہ جات سے لوگوں کو فارغ کیا جارہا ہے میڈیا پر قدغن لگائی جارہی ہے میڈیا چینلز کو بند کیا جارہا ہے ملازمین کیلئے ہر سال بجٹ میں اضافہ ہوتا ہے اس سال ایک فیصد اضافہ نہیں ہوا عوام الناس کی مشکلات دن بدن بڑھ رہی ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…