اسلام آباد (این این آئی)سینیٹرکرشنا کماری نے کہا ہے کہ پاکستانی پائلٹس کو جعلی قرار دینے والے نا اہل اور جعلی وزیر ہوابازی غلام سرور فوری استعفیٰ دیں۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیر ہوابازی کے پاکستانی پائلٹس کے لائسنس کے متعلق غیر ذمہ دارانہ بیان سے ملک کی ساکھ کو نقصان پہنچا،
ان کی غلط بیان بازی کے بعد بیرون ملک کام کرنے والے پائلٹس کو گراونڈ کر دیا گیا۔ ان کے بیان کے بعد امریکا کی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے پاکستان کی ریٹنگ کم کر کے کیٹیگری ٹو کردی۔انہوں نے کہا کہ پائلٹس کے لائسنس کی تحقیقات کے بعد ان کو درست قرار دیا گیا۔