اسد عمر اور گورنر سندھ کو استعفیٰ دے دینا چاہئے،ہم آج سے یہ کام شروع کر رہے ہیں، جماعت اسلامی نے تہلکہ خیز اعلان کر دیا

15  جولائی  2020

کراچی(این این آئی)امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہاہے کہ اسد عمر اور گورنر سندھ عمران اسماعیل کو استعفیٰ دے دینا چاہئے۔امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کے الیکٹرک سے متعلق ہمارے 14 مطالبات ہیں،اسد عمر اور گورنر سندھ عمران اسماعیل نے تین دن کا وعدہ کیا تھا۔حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ہم نے کے الیکٹرک کو معاملہ درست کرنے کے لیے

تین دن کی مہلت دی تھی، عوام گواہ ہیں کہ اسد عمر اورگورنر سندھ کی وجہ سے کے الیکٹرک کو فائدہ ہوا، اسد عمر اور گورنر سندھ کو استعفیٰ دے دینا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ 190 ایم ایم سی ایف ڈی گیس پچھلی حکومت میں انہیں ملی تھی، دو تین سال بعد کے الیکٹرک کو 290 ایم ایم سی ایف ڈی گیس مل رہی ہے، گیس میں پچاس فیصد اضافے کے بعد بھی صورتحال تباہ کن ہے۔امیرجماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ گزشتہ سال عمران خان کی حکومت نے انہیں 90 ارب کی سبسڈی دی، جبکہ کے الیکٹرک کا لائسنس معطل کرنا چاہئے تھا۔انہوں نے کہاکہ فرنس آئل کے فراڈ میں وفاقی حکومت ان کے ساتھ ملی ہوئی ہے،اس کمپنی کو ایک آف شور کمپنی کے طور رجسٹر کروایا گیا ہے، حکومت کا کام ہے اس کی تحقیقات کریں۔حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ہم جمعہ سے شہر میں دھرنوں کا اعلان کررہے ہیں، شہر کے مختلف چوراہوں پر دھرنے دئیے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہوگی کہ کراچی میں 400 شکایتی سیل بنائے جائیں اور وہاں میٹر، اوور بلنگ اور لوڈشیڈنگ سے متعلق شکایات پہنچائی جائیں۔  حافظ نعیم الرحمان نے کہاہے کہ اسد عمر اور گورنر سندھ عمران اسماعیل کو استعفیٰ دے دینا چاہئے۔امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کے الیکٹرک سے متعلق ہمارے 14 مطالبات ہیں،اسد عمر اور گورنر سندھ عمران اسماعیل نے تین دن کا وعدہ کیا تھا۔حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ہم نے کے الیکٹرک کو معاملہ درست کرنے کے لیے تین دن کی مہلت دی تھی

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…