اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکہ، اسرائیل اور بھارت کو قابو کرنے کے لیے چین نے بڑا منصوبہ تیار کر لیا ہے، اس بات کا انکشاف معروف صحافی ہارون رشید نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں کیا، انہوں نے کہا کہ چین ایسے منصوبے کا آغاز کرنے جا رہا ہے اس منصوبے نے امریکہ، اسرائیل اور بھارت کی نیندیں اڑا دی ہیں۔معروف صحافی نے بتایا کہ چین نے ایران میں 400 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔دونوں ممالک کے درمیان ایران کی پارلیمنٹ سے منظوری کے بعد باقاعدہ معاہدہ طے پا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ
اتنی بڑی سرمایہ کاری کے ذریعے چین نے امریکہ، اسرائیل اور بھارت کو قابو میں کرنے کی چال چلی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بھی چین مزید سرمایہ کاری کرنا چاہتا ہے، سی پیک کے تحت اب تک 60 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری ہو چکی ہے،معروف صحافی نے بتایا کہ چین کی طرف سے ایران میں ایک سے زائد بندرگاہیں، جدید ریلوے ٹریکس، شاہراہوں کی تعمیر اور دیگر کئی اہم منصوبوں پر کام کا آغاز کیا جائے گا۔ہارون رشید نے کہا کہ اگر دونوں ممالک میں معاہدہ ہو جاتا ہے تو ایران جاپان جیسا ترقی یافتہ ملک بن سکتا ہے۔