اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اسلام آباد میں پہلا سرکاری ملکیتی قرآن کمپلیکس تعمیر کرے گا، بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کے ریکٹر ڈاکٹر معصوم یاسین زئی نے ان کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس سے مسلمانوں کو متحد کیا جائے گا۔پاکستان سعودی عرب کی مالی تعاون سے اسلام آباد میں اپنا پہلا سرکاری قرآن کمپلیکس تعمیر کررہا ہے۔ترجمان وزارت برائے مذہبی امور عمران صدیقی کا کہنا ہے کہ ہمیں سعودی عرب، سعودی عرب
میں قائم عالمی مسلم لیگ اور کچھ دوسرے خلیجی ممالک کی طرف سے اس کمپلیکس کی تعمیر کے لئے مالی اعانت کی پیش کش ہوئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ گولڑہ کے قریب اراضی حاصل کی جا رہی ہے اور یہ ادارہ ملک بھر میں قرآن مجید کی اشاعت کے لئے باقاعدہ معیار طے کرے گا،یہ قرآن کمپلیکس دس کنال پر محیط ہو گا، اس میں مختلف حصے ہوں گے، جیسے قرآن کی غلطی سے پاک اشاعت اور ری سائیکلنگ کے لئے ایک پلانٹ بھی ہو گا۔