کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ کے شادی ہالز ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت کے ساتھ مذاکرات کامیاب رہے ہیں، حکومت نے پنجاب سے قبل شادی ہالز کھولنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے، صوبائی وزیر اطلاعات ناصر حسین شاہ نے یقین دہانی کرائی ہے کہ عید سے قبل
کاروبار کھولنے کی اجازت دے دیں گے، نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق اس حوالے سے صوبائی حکومت نے ایس او پیز بھی تیار کر لیے ہیں۔ صوبائی وزیر نے شادی ہالز ایسوسی ایشن عہدیداروں کو یقین دہانی کروائی کہ اس معاملے پر وفاق سے مشاورت کے بعد حتمی اعلان کر دیا جائے گا۔