لاہور (آن لائن) پنجاب حکومت اور شوگر مافیا کے درمیان چینی کی قیمتوں پر جاری تنازعہ کے نتیجہ میں بالآخر پنجاب حکومت نے ہتھیار پھینک دیئے اور شوگر مافیا نے اپنی من مانی کرتے ہوئے چینی کے 50 کلو کے تھیلے کی قیمت میں 300 روپے کا اضافہ کر دیا ہے، اس اضافے کے باعث اکبری منڈی میں 50 کلو تھیلے کی قیمت 4300 روپے ہو گئی ہے جبکہ عام بازاروں میں چینی کی قیمت 85 روپے سے
بڑھ کر 90 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے جبکہ سرکار نے چینی کی قیمت 70 روپے مقرر کر رکھی ہے، اکبری منڈی کے تاجروں کا کہنا ہے کہ جب انہیں شوگر ملوں سے 50 کلو چینی کا تھیلا 4 ہزار میں دستیاب ہو تو وہ 300 روپے مزید اضافے کے بعد 70 روپے کلو میں کیسے فروخت کر سکتے ہیں جبکہ لاہور ہائی کورٹ نے بھی چینی 70 روپے فی کلو فروخت کرنے کا حکم جاری کر رکھا ہے۔