جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

آٹے اور چینی کا بحران،وزارتِ اعلیٰ کا بھاری بوجھ بزدار کے ناتواں کندھوں سے ہٹانے کا فیصلہ، 2 مضبوط امیدوار سامنے آ گئے

datetime 15  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کی اعلیٰ سطحی قیادت نے آٹااورچینی کے فرضی بحران پیدا کیے جانے کے بعد بالآخرپنجاب کی وزارت اعلیٰ کابھاری بوجھ سردارعثمان بزدارکے ناتواں کندھوں سے ہٹانے کافیصلہ کرلیاہے اورملکی سیاست کے اہم ترین عہدے کیلیئے متبادل اورموزوں امیدواروں کے ناموں پر مشاورت شروع کردی ہے،وزیراعظم کواس بات پرقائل کر لیا گیا ہے کہ

عثمان بزدار کی جگہ متحرکاور فعال وزیراعلیٰ لا کر ہی اہم ترین صوبے میں پی ٹی آئی کی مستقبل کی سیاست کو بچایا جا سکتاہے،صوبائی وزیر خزانہ پنجاب وزارت اعلیٰ گیم سے آؤٹ،سید یاور عباس بخاری،عبدالعلیم خان اورمحسن لغاری کے ناموں میں سے کسی ایک پراتفاق۔مستندذرائع کیمطابق تھنک ٹینک پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے عہدے کیلئے جن ناموں پربڑی سنجیدگی کے ساتھ غور و خوض کیاجارہاتھاان میں پی ٹی آئی کے مرکزی راہنماء زلفی بخاری کے بھائی رکن پنجاب اسمبلی سیدیاورعباس بخاری،عبدالعلیم خان،محسن لغاری،میاں اسلم اقبال اورمخدوم جواں بخت ہاشم کے نام شامل تھے تاہم صوبائی وزیر خزانہ مخدوم جواں بخت ہاشم کواس گیم سے آؤٹ کرکے ان کی جگہ محسن لغاری کوان جگہ شامل کیاگیااسی طرح صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال کوبھی عبدالعلیم خاں کے حق میں بھٹادیاگیا،باقی عبدالعلیم خاں،یاورعباس بخاری اورمحسن لغاری کے نام زیرغورہیں لیکن عبدالعلیم خاں اور یاور عباس بخاری پربعض اراکین پنجاب اسمبلی اورپنجاب سے منتخب ہونے والے اراکین قومی اسمبلی کے شدیداعتراضات کی وجہ سے تھنک ٹینک کوپنجاب کیلئے کوئی تیسرامتبادل امیدوارغور کیاجارہاہے،ذرائع کیمطابق جہاں تک وزارت اعلیٰ پنجاب کیلئے علیم خان جو روزاول سے ہی وزارت اعلیٰ کے امیدوار تھے کے نیب مقدمے میں گرفتاری کے بعد دوبارہ وزارت دیئے جانے کو ہی کافی قرار دیا جا رہا ہے اوران کو وزیر اعلیٰ بنانے کی صورت میں کسی بھی وقت

نیب کا مقدمہ اور اس کافیصلہ پی ٹی آئی کو ہنجاب میں دیوارسے لگاسکتاہے،عبدالعلیم خان کی پارٹی پنجاب نے کسی حدتک مخالفت بھی کی ہے اور ان کے سب سے بڑے مخالف جہانگیر ترین تھے جنہیں ملکی سیاست سے فارغ کیے جانے کی باتیں کی جارہی ہیں،تاہم پنجاب پی ٹی آئی کے بعدحلقوں کاکہناہے کہ ان تمام تر خرابیوں کے باوجود عبدالعلیم خان سردار عثمان بزدار کے مقابلے میں قدرے بہترہیں جونہ صرف پی ٹی آئی کی پنجاب حکومت کویقینی

طورپرفائدہ پہنچائیں گے بلکہ مسلم لیگ(ق)کو بھی مطمئن کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے،پی ٹی آئی کے تھنک ٹینک کیمطابق عثمان بزداربھی الیکشن سے چند ماہ قبل ن لیگ میں تھے اوران کاانتخاب غلط ثابت ہوا کیونکہ وہ پارٹی ویثرن سے واقف تھے نہ اسے آگے بڑھانے کے اہل،تواس بار ایسا وزیراعلیٰ لایا جائے جوتحریک انصاف کا نظریاتی کارکن ہو،تو یوں یہ قرعہ فال سردار یاور عباس بخاری کے نام نکل سکتاہے سید یاور عباس بخاری کا تعلق

ضلع اٹک سے ہے اور وہ اٹک میں سماجی کاموں کے حوالے سے شہرت رکھتے ہیں،ان کاشمارپاکستان تحریک انصاف کے فعال کارکنوں میں بھی سید یاور عباس بخاری گزشتہ عام انتخابات میں پی آئی کے ٹکٹ پر حلقہ پی ٹی ون اٹک ون سے انتخاب جیت کر رکن پنجاب اسمبلی55سالہ یاور عباس بخاری اس وقت صوبائی اسمبلی کی متعدد اہم کمیٹیوں کے رکن سمیت سب سے اہم کمیٹی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ٹوپنجاب کے چیئرمین بھی ہیں،جبکہ ذرائع

کاکہناہے کہ مختلف اراکین پنجاب اسمبلی اور قومی اسمبلی میں سید یاور عباس بخاری کے نام پر اعتراضات اٹھالئے ہیں ان اراکین پنجاب اسمبلی کی جانب سے عائدکیاگیاسب سے بڑا اعتراض یہ ہے کہ سید یاور عباس بخاری وزیراعظم عمران خان کے قریبی دوست زلفی بخاری کے بھائی ہیں اورزلفی بخاری عمران خان کے اے ٹی ایم کے نام سے مشہورہیں،سیدیاورعباس بخاری پرایک یہ اعتراض یہ بھی سامنے آیاہے کہ زلفی بخاری سمیت سید یاورعباس بخاری اوور سیز ہیں اور محض حکومتی جھولا جھولنے کے لئے وقتی طورپرپاکستان آئے تھے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…