کیا ایاز صادق واقعی وزیر اعظم بننے جارہے ہیں؟ سابق سپیکر قومی اسمبلی نے خود ہی بتا دیا، پی ٹی آئی کو بھی بڑا سرپرائز

15  جولائی  2020

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق سپیکر قومی اسمبلی اور سینئررہنما مسلم لیگ (ن )ایازصادق نے کہا ہے کہ مسلم لیگ نون اِن ہاوٴس تبدیلی کا حصہ نہیں بنے گی ،18ویں ترمیم میں بہتری کی گنجائش ہے تو اس پر بات چیت ہوسکتی ہے،میرے وزیراعظم بننے کی افواہیں پھیلانے والے دراصل مجھ سے دشمنی کررہے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک انٹرویو میں کیا۔انہوںنے مزید کہا کہ میرے قائدنوازشریف ہیں ۔

پارٹی ڈسپلن کا پابند ہوں ۔مجھے وزیراعظم بنانے کی افواہیں پھیلا کر صورتحال خراب کی جارہی ہے ۔اپوزیشن نے کبھی مائنس ون کی بات نہیں کی ہمیشہ آئین کے دائرے میں رہنے کی بات کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم ایک ہی بات دہراتے ہیں کہ تمام مسائل کاحل ایک شفاف الیکشن ہے ۔ مہنگائی آسمان سے باتیں کررہی ہے ۔روپے کی قدر گر گئی ،پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ۔پی ٹی آئی نے 99فیصد وعدے پورے نہیں کئے ۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…