اسلام آباد (آن لائن) جعلی اکاؤنٹس کے ایک اور ریفرنس میں آصف زرداری پر فرد جرم کی تاریخ مقرر کر دی گئی، احتساب عدالت اسلام آباد کا ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس میں 4 اگست کو فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے عدالت نے ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس کے تمام ملزمان کو چار اگست کو طلب کر لیا ،ملزمان میں ندیم بھٹو ، اشفاق لغاری ، مناہل مجید ، اعجاز خان او دیگر شامل ہیں۔
یاد رہے کہ نیب نے ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس میں نوڈیرو ہاؤس کے انچارج ندیم بھٹو کو گرفتار کیا گیا تھا،ندیم بھٹو سے تفتیش کے بعد آصف زرداری کو ملزم نامزد کیا گیا تھا ،نیب ریفرنس کے مطابق ٹھٹھہ واٹر سپلائی کے غیر قانونی ٹھیکے دیئے گئے ٹھیکوں کے نتیجے میں رقم جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے ندیم بھٹو کے اکاؤنٹس میں آتی رہی جبکہ ندیم بھٹو انہی پیسوں سے نوڈیرو ہاؤس کا انتظام چلاتے رہے۔