جمعرات‬‮ ، 16 اکتوبر‬‮ 2025 

برطانیہ، یورپی یونین اور امریکہ کیلئے فضائی آپریشن کی بندش ، پی آئی اے کو کتنے بھاری نقصان کا اندیشہ ہے؟

datetime 14  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی )کورونا وائرس کی وباء ، برطانیہ، یورپی یونین اور امریکہ کے لئے آپریشن کی بندش سے قومی ایئرلائن کو 100ارب روپے سے زائد کے نقصان کا اندیشہ ہے۔تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کے لئے رواں سال شدید مالی بحران کی علامت ثابت ہورہا ہے ،کورونا وائرس کی تباہ کاریوں کے باعث پی آئی اے پروازوں کو بندش کا سامنا ہے ،دوسری جانب متعددپائلٹس کے جعلی لائسنس کانیا پنڈورا باکس کھلنے سے

بھی ائیرلائن کیلئے مشکلات پیدا ہوئی ہیںعالمی وبا ء کے باعث حج و عمرہ سیزن بیرون ممالک امریکہ یورپ سمیت اندرون ملک پروازیں متاثر ہونے سے پی آئی اے کو 100ارب روپے سے زائد کے نقصان کا امکان ظاہر کیا گیا،پی آئی اے نے آمدن کا ہدف 196 ارب روپے رکھا تھا،پی آئی اے کو امریکہ میں آپریشن کی بندش کی وجہ سے 5 پروازوں پر 28 کروڑ روپے سے زائد کا نقصان کا سامناہوا۔پی آئی اے کو امریکہ کے لئے 12 پروازیں آپریٹ کرنے کی خصوصی اجازت ملی تھی جس پر قومی ایئر لائن نے امریکہ کے لئے 7 پروازیں آپریٹ کی، علاوہ ازیں 5 پروازوں کو امریکہ کے لئے براہ راست پروازیں آپریٹ کر نی تھی ۔پی آئی اے برطانیہ کے لئے ہفتہ وار 23پروازیں آپریٹ کررہی تھی جبکہ یورپ کے لئے 6پرواز آپریٹ ہوتی تھی۔ذرائع کا کہناتھا کہ یورپی یونین کی جانب سے پابندی کی وجہ سے پی آئی اے کو برطانیہ اور یورپ سے33ارب روپے سے زائدریونیو کے نقصان کا خدشہ ہے۔سعودی عرب میں بین الاقوامی پروازوں کی بندش سے رواں سال پی آئی اے حج آپریشن بھی نہیں ہو سکا جس کے باعث قومی ائیر لائن کو 12ارب روپے کا نقصان کا سامنا ہے۔پی آئی اے کو عمرہ سیزن نہ ہو نے کی وجہ سے 5 ماہ کے دوران ساڑھے 9 ارب روپے سے زائد کا نقصان کا سامنا رہا۔پی آئی اے عمرہ سیزن میں ایک سال کے دوران 22 ارب روپے آمدن حاصل کرتا ہے۔کورونا وائرس کی وجہ عمرہ زایرین پر پابندی کی وجہ سے بھی پی آئی اے کو نقصان پہنچا۔ کورونا وائرس کی وجہ ے علاقائی آپریشن بھی متاثر ہوا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…