کراچی(این این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی عبدالقادر پٹیل نے وفاقی وزیرمراد سعید کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہاہے کہ عمران خان کی یہ حالت ہوگئی ہے کہ مراد سعید کے پیچھے چھپ رہے ہیں۔پیرکو جاری بیان میں عبدالقادر پٹیل نے کہاکہ مراد سعید نے
آج تک اپنی وزارت کی کارکردگی نہیں بتائی،مراد سعید میں ہمت ہے تو آکر مجھ سے مناظرہ کریں،میں نے پہلے بھی مراد سعید کو چیلنج کیا مگر یہ بھاگ گئے تھے۔انہوں نے کہاکہ خان صاحب! عوام آپ کے وزیروں سے الزامات نہیں بلکہ ان کی کارکردگی سننا چاہتی ہے۔