حکمران اپنی گرتی مقبولیت کو بچانے کیلئے ہر دن نیا جھوٹ بولتے ہیں ،وفاقی وزیر کے جھوٹ کو سینیٹر مولا بخش نے کھودا پہاڑ نکلا چوہا قرار دیدیا

9  جولائی  2020

حیدرآباد(آن لائن) مرکزی سیکریٹری اطلاعات پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر مولابخش چانڈیو نے کہا ہے کہ کھودا پہاڑ نکلا چوہا، وفاقی وزیر نے پوری قوم کے سامنے مسلسل جھوٹ بول کر اداروں کو متنازعہ بنانے کی کوشش کی ہے اور جعلی مینڈیٹ والی حکومت کی بنائی گئی جعلی جے آئی ٹی رپورٹ پر شور کیا گیاہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج اپنے ایک جاری بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر کے

جھوٹ بولنے پر وزیراعظم عمران خان کو قوم سے معافی مانگنی چاہیے اور جھوٹ بولنے، اداروں کو متنازعہ بنانے پر وفاقی وزیر کو برطرف کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ جو وزیر ڈھٹائی سے جھوٹ بولے وہ خود تو مستعفی نہیں ہو سکتا جبکہ وفاقی وزیر پارلیمنٹ میں بھی جھوٹ بول بول کر جھوٹ کو سچ ثابت کرنے کی کوشش کرتے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی موجودہ حکومت اسی طرح جھوٹ اور جعلی مینڈیٹ سے اقتدار میں آئی ہے ،اس حکومت کی عمارت جھوٹ پر کھڑی ہے اس لئے ان سے سچ برداشت نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ حکمران اپنی گرتی مقبولیت کو بچانے کیلئے ہر دن نیا جھوٹ بولتے ہیں ،جے آئی ٹی پر جھوٹ ، کورونا اور ٹڈی دل پر جھوٹ ،گرتی معیشت پر جھوٹ، روزگار پر جھوٹ ، مہنگائی پر جھوٹ، اٹھارہویں ترمیم پر جھوٹ اور این ایف سی پر بھی جھوٹ بولتے رہے ہیں۔ مولابخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ اس حکومت کی کارکردگی ایک ہی ہے اور وہ ہے جھوٹ جھوٹ اور جھوٹ۔  سینیٹر مولابخش چانڈیو نے کہا ہے کہ کھودا پہاڑ نکلا چوہا، وفاقی وزیر نے پوری قوم کے سامنے مسلسل جھوٹ بول کر اداروں کو متنازعہ بنانے کی کوشش کی ہے اور جعلی مینڈیٹ والی حکومت کی بنائی گئی جعلی جے آئی ٹی رپورٹ پر شور کیا گیاہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج اپنے ایک جاری بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر کے جھوٹ بولنے پر وزیراعظم عمران خان کو قوم سے معافی مانگنی چاہیے

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…