منگل‬‮ ، 04 فروری‬‮ 2025 

بجلی، تیل اور گیس کی قیمتوں میں ایک بار پھر ا ضافہ، حکومت آئی ایم ایف کے مطالبات پورے کرنے پر مجبور، دھماکہ خیز بات سامنے آ گئی

datetime 9  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان وسابق ممبر قومی اسمبلی میاں محمد اسلم نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے حکم پر ایک بار پھر بجلی تیل اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ کیا جارہاہے، پی ٹی آئی حکومت عوام کو ر یلیف دینے کی بجائے آئی ایم ایف کے مطالبات پورے کرنے میں لگی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ دنیا میں گندم پیدا کرنے والے آٹھویں اور گنا پیدا کرنے والے نویں ملک کو آج آٹے اور چینی کے بحران کا سامنا ہے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے جماعت اسلامی این 53کے وفد سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا۔

میاں محمد اسلم نے کہاوزیراعظم کے نوٹس لینے کے بعد آٹا اور چینی مارکیٹ سے غائب ہونا شروع ہو گیا ہے، عوام نے پی پی، مسلم لیگ سمیت سب کو ایک بار نہیں بار ہا آزمایا ہے اور ہر بار ان کی آرزوؤں کا خون ہواہے۔ ہر حکومت نے عوام کو نئے مسائل اور مصائب سے دوچار کیا،میاں محمد اسلم نے کہا کرپٹ، بددیانت اور دولت کی ہوس میں مبتلا لوگ ملک و قوم کے خیر خواہ نہیں، وہ دولت کے بل بوتے پر آتے ہیں اور لوٹ مار کر کے چلے جاتے ہیں، انہیں عوام کے مسائل کے ساتھ کوئی دلچسپی نہیں۔

موضوعات:



کالم



رانگ ٹرن


رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…