اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) میڈان پاکستان ‘ پاکستان میں مقامی سطح پر تیار ہونے والے وینٹی لیٹرز کی سہولت اب موجود ہے ۔ تفصیلات کے مطابق دو دن قبل وزیراعظم عمران خان نے این آرٹی سی ہر پور کا دورہ کیا تھا اور پاکستان میں تیار ہونی والے پہلی کھیپ این ڈی ایم اے کے حوالے کی ۔
حکومت کے اقدام پر غیر ملکی میڈیا بھی تعریف کرنے پر مجبور ہو گیا ۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق پاکستانی حکومت کی بہت بڑی کامیابی ہے، پاکستان میں تیار ہونے والے وینٹی لیٹرز پر امارات کے خبر رساں ادارے نے کہا کہ اب پاکستانی وینٹی لیٹرز ایک حقیقت بن چکے ہیں، خلیج ٹائمز کے مطابق پاکستان میں اب 250 سے 300 وینٹی لیٹرز ماہانہ بنانے کی کیپسٹی موجود ہے۔اس موقع پر وفاقی وزیر فواد چودھری اور زبیدہ جلال بھی ہمراہ تھیں، وزیراعظم نے مقامی سطح پر تیار کیے جانے والے وینٹی لیٹرز پروڈکشن یونٹ کا دورہ کیا اور وزیراعظم کو پاکستانی انجینئرز کے تیار کردہ وینٹی لیٹرز سے متعلق بریفنگ دی گئی۔جبکہ وزیراعظم نے پاکستانی وینٹی لیٹرز کے 15 یونٹس این ڈی ایم اے کے حوالے بھی کیے۔وفاقی وزیر سائنس ٹیکنالوجی فواد چودھری نے اپنے ٹویٹ پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان میں وینٹی لیٹرز کی تیاری پر یہ بہت اہم دن ہے ، ہماری حکومت نے اہم سنگ میل عبور کر لیا ہے ۔