بدھ‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2026 

ن لیگ اور پیپلز پارٹی میں پھر فاصلے بڑھنے لگے، بلاول بھٹو لیگی قیادت کے رویے سے انتہائی مایوس

datetime 7  جولائی  2020 |

اسلام آباد(این این آئی)اپوزیشن جماعتوں پاکستان پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) میں پھر فاصلے بڑھنے لگے۔ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی کل جماعتی کانفرنس (اے پی سی) کی تجویز پر پی پی کی قیادت کو مسلم لیگ (ن )کے جواب کا انتظار ہے۔پارٹی ذرائع نے بتایا کہ بلاول بھٹو مسلم لیگ ن کی قیادت کے رویے سے مایوس ہوگئے ہیں ، ن لیگ کی قیادت پیپلز پارٹی سے رابطوں سے گریزاں ہے۔

ذرائع کے مطابق لاہور میں ہونے کے باوجود کسی اہم لیگی رہنما نے بلاول بھٹو سے رابطہ بھی نہیں کیا اور ن لیگ کی سرد مہری کی وجہ سے پیپلز پارٹی نے متبادل حکمت عملی پر غور شروع کردیا ہے۔ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے کورونا سے صحت یاب ہونے کے باوجود بلاول بھٹو سے رابطہ نہیں کیا۔ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو نے پارٹی کی لیڈرشپ کو متبادل حکمت عملی کی ہدایت کردی ہے جس کے تحت پیپلز پارٹی حکومت مخالف سرگرمیوں میں اضافہ کرے گی۔ذرائع نے بتایا کہ پیپلزپارٹی نے دیگر اپوزیشن جماعتوں سے رابطے تیز کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں بلاول بھٹو زرداری نے حکومت کے خلاف آل پارٹیز کانفرنس بلانے پر شہباز شریف سمیت دیگر اپوزیشن جماعتوں سے رابطے کیے تھے تاہم اس دوران شہباز شریف کورونا کی تشخیص کے باعث آئسولیشن میں تھے۔پاکستان پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) دونوں ایک دوسرے کی حریف جماعتیں رہی ہیں تاہم یہ جماعتیں اب اپوزیشن میں ہیں تو ان میں فاصلے کم ہوئے تھے۔ ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی کل جماعتی کانفرنس (اے پی سی) کی تجویز پر پی پی کی قیادت کو مسلم لیگ (ن )کے جواب کا انتظار ہے۔پارٹی ذرائع نے بتایا کہ بلاول بھٹو مسلم لیگ ن کی قیادت کے رویے سے مایوس ہوگئے ہیں ، ن لیگ کی قیادت پیپلز پارٹی سے رابطوں سے گریزاں ہے۔ذرائع کے مطابق لاہور میں ہونے کے باوجود کسی اہم لیگی رہنما نے بلاول بھٹو سے رابطہ بھی نہیں کیا اور ن لیگ کی سرد مہری کی وجہ سے پیپلز پارٹی نے متبادل حکمت عملی پر غور شروع کردیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)


گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…