اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب حکومت کا عیدالاضحی کے موقع پر تنخواہ اور پنشن 27 جولائی کو ادا کرنے کا فیصلہ ،نجی ٹی وی کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے عید کے موقع پر سرکاری ملازمین کو تنخواہیں اور ریٹائرڈ ملازمین کو پنشن 27 جولائی کو ادا کر دی جائے گی۔
سرکاری ملازمین کی تنخواہ اور ریٹائرڈ ملازمین کو پنشن کی قبل از وقت ادائیگی کے لیے محکمہ خزانہ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کر دی، اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔فیصلے سے سرکاری ملازمین اور پنشنرز میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور حکومت کے اس فیصلے کی تعریف کی ۔