جمعہ‬‮ ، 09 مئی‬‮‬‮ 2025 

جس مندر کی ابتدا ہی انتشار سے ہوئی ہو اس کا وجود کیسے ممکن ہے؟پیر نورالحق قادری بھی کھل کر بول پڑے

datetime 4  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(آن لائن)وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں مندر کی تعمیر کیلئے کسی قسم کے فنڈز نہیں دیئے گئے فنڈز دینے یا نہ دینے کا فیصلہ اسلامی نظریاتی کونسل فیصلہ کرے گی جس مندر کی ابتدا ہی انتشار سے ہوئی ہو اسکا وجود کیسے ممکن ہیوزیر اعظم اتحاد بین المسلمین کے لئے بہت اچھی سوچ رکھتے ہیں تمام مسالک کے لئے ہماری یکساں پالیسی ہے موجودہ صورتحال میں علما پر

بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے صحابہ کرام اور اہل بیت کی توہین حرام ہے فسادات پھیلانے والے عناصر سے اعلانیہ بیزاری وقت کی ضرورت ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کی شام عید گاہ شریف میں اتحاد امت کانفرنس سے خطاب اور صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا کانفرنس سے اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر قبلہ ایاز،مولانا طاہر اشرفی، سجادہ نشین عید گاہ شریف پیر حسیب الرحمان، علامہ محمد امین شہیدی، علامہ عارف حسین واحدی، مولانا پیر امین الحسنات، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سمیت دیگر علما کرام نے بھی خطاب کیا پیر نور الحق نے کہا کہ ہم سب کو مل کر اسلام دشمن قوتوں کی سازشوں کو ناکام بنانا ہو گا، علماء کرام امت مسلمہ کے تمام مسائل کا حل اتحاد میں مضمر ہے موجودہ صورتحال میں علما کرام کو اپنا کردار ادا کرنا ہے انہوں نے کہا کہ ہمارا معاشرہ تضادات کا شکار ہے فرقہ ورانہ ماحول کو دیکھتے ہوئے حکومت کی خواہش ہے کہ تمام علماء کرام کو ایک پیج پر لایا جائے جو عناصر بھی فسادات پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں ان سے بیزاری کا اعلانیہ اظہارِ کرنا ہے ہماری آج کی کانفرنس کا یہی مقصد ہے جہاں عملدرآمد کی ضرورت ہے وہاں تک پہنچا جائے گاعلماکرام سے گزارش ہے کہ اپنی خانقاہوں میں بھی اتحاد بین المسلمین کی ضرورت کو اجاگر کریں وزیراعظم عمران خان اس حوالے سے بہت اچھی سوچ رکھتے ہیں پاکستان کی پالیسی تمام مسالک اور سب کیلئے

ایک جیسی ہیں سعودی عرب ایران کشیدگی میں پاکستان نے اپنا بھرپور کردار ادا کیا انہوں نے کہا کہ ریاست علماء کو اعتماد میں لے کر سخت کاروائی کرے گی مندر کے حوالے سے کافی بحث ہو چکی اسلام اقلیتوں کے حقوق کا درس دیتا ہے اسلام آباد میں 2017 میں مندر کیلئے زمین دی گئی تھی ابھی تک مندر کیلئے کسی قسم کے فنڈز نہیں دیئے گئے فیصلہ ہونا باقی ہے کہ فنڈز دینا چاہیے یا نہیں اسلامی نظریاتی کونسل فیصلہ کرے گی مندر سرکاری

فنڈز سے بننا چاہئے یا نہیں جس مندر کی ابتدا ہی انتشار سے ہوئی ہو اسکا وجود کیسے ممکن ہے مولانا طاہر اشرفی نے کہا کہ صحابہ کرام اور اہل بیت کی توہین حرام ہے اہل بیت اور صحابہ کی توہین کرنے والے کو انسان ہی نہیں سمجھتاریاستی اداروں کو ان افراد پر بھی نظر رکھنا ہوگی جو بذریعہ دبئی بھارت پہنچتے ہیں اور پھر پاکستان آکر فرقہ واریت پھیلاتے ہیں گستاخی کے مرتکب شخص کا معافی نامہ قبول نہیں گستاخی کے مرتکب شخص کی سزا بڑھانے کے لئے قانون سازی کرنا ہو گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…