شفقت محمود کیلئے نئی پریشانی،بڑا عہدہ ہاتھ سے جانے کا خدشہ ہائی کورٹ کا وفاق کو نوٹس ،2 ہفتے میں جواب طلب، وزیر تعلیم کے علاوہ ان کے پاس کون سا عہدہ ہے؟جانئے

4  جولائی  2020

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر شفقت محمود کو بطور وزیر برائے قومی تاریخ و ادبی ورثہ کام سے روکنے کی اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائرکر دی گئی، ڈائریکٹر جنرل پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس ڈاکٹر فوزیہ سعید کی تعیناتی بھی چیلنج کر دی گئی ۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاق کو نوٹس جاری کرکے دو ہفتے میں جواب طلب کرلیا۔ ہفتہ کو جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کی جانب سے درخواست پر تحریری حکم جاری کر دیا ۔عدالت نے وفاقی وزیر شفقت محمود، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن، سیکرٹری قومی ورثہ،نیب ،فوزیہ سعید کو نوٹس جاری کر دیا گیا ۔ درخواست میں موقف اختیار کیاگیاکہ ڈاکٹر فوزیہ سعید کی بطور چیئرمین تعیناتی وفاقی وزیر نے کی، وفاقی وزیر کو ایم پی ون سکیل میں تعیناتی کا اختیار نہیں، ڈاکٹر فوزیہ سعید تعیناتی کے لیے وضع کردہ معیار پر پورا نہیں اترتیں۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ ڈاکٹر فوزیہ سعید کی بطور چئیرمین پی این سی اے تعیناتی کالعدم قرار دی جائے، قومی تاریخ و ادبی ورثہ کا ادارہ اٹھارویں ترمیم کے بعد صوبوں کو منتقل ہو چکا ہے ۔ استدعا کی گئی کہ قومی تاریخ و ادبی ورثہ کا وفاق کا ادارہ ختم کرکے شفقت محمود کو کام سے روکا جائے، چیئرمین پی این سی اے کی غیر قانونی تعیناتی پر شفقت محمود کا کیس نیب کو بھیجا جائے۔درخواست گزار شہری عبدالطیف قریشی نے جی ایم چوہدری ایڈووکیٹ کے ذریعے درخواست دائر کی۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…