اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ جج ارشد ملک کی برطرفی اس دور کا ڈراپ سین ہے جب ججز کو حواریوں کے ذریعے بلیک میل کیا جاتا تھا۔اپنے ٹویٹ میں وفاقی وزیر اطلاعا ت سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہجج ارشد ملک کی برطرفی اس دور کا ڈراپ سین ہے جب ججز کو حواریوں کے ذریعے بلیک میل کیا جاتا تھا۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)اور اس کی قیادت کو مافیا سوچ کی خصوصیات، بلیک میلنگ اور
کرپشن کی سرپرستی پر قوم سے معافی مانگنی چاہیئے۔دوسری جانب سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹر راجہ محمد ظفر الحق نے جج ارشد ملک کے ہٹائے جانے کے ہائی کور ٹ کے فیصلے پر اپنے ایک بیان میں کہا کہ اس فیصلے نے میاں نواز شریف کے خلاف جو فیصلہ اس نے دیا تھا سنگین بے انصافی کا پول کھول دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ جو بے انصافی کی گئی تھی اب کسی نہ کسی صورت میں میاں نواز شریف صاحب کو انصاف فراہم ہونا چاہئے۔