لاہور( این این آئی)قومی احتساب بیورو ( نیب ) لاہور نے کینٹ ہائوسنگ سوسائٹی کیس میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما مرکزی رہنما خواجہ آصف کو آج طلبی کا نوٹس جاری کردیا ۔خواجہ آصف کو دن 11 بجے ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔
نیب نے خواجہ آصف کو اس سے قبل 26 جون کو طلب کیا تھا تاہم قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں شرکت کی وجہ سے پیش نہیں ہو سکے تھے اورخواجہ آصف کی جانب سے ان کے وکیل نجم الحسن نے نیب حکام کو جواب جمع کرایا تھا۔