حکومت کی قومی اسمبلی میں اکثریت خطرے میں ، جہانگیر ترین کو بیرون ملک کیوں جانے دیا گیا ، وہ پی ٹی آئی کا کونسا راز جانتے ہیں ؟حیرت انگیز انکشاف

1  جولائی  2020

کراچی (ٹی وی رپورٹ) ن لیگ کے سنیئر رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جہانگیر ترین ان کے راز جانتا ہے اس لئے اسے باہر جانے دیا،جبکہ سنیئر صحافی اور تجزیہ کار حامد میر نے کہا کہ وزیراعظم کو احساس ہوگیا ہے کہ قومی اسمبلی میں ان کی اکثریت خطرے میں ہے۔نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ عمران خان ان چیزوں کا کریڈٹ لیتے ہیں جن کا حقیقت سے

کوئی واسطہ نہیں ہے، پی ٹی آئی حکومت نے پچھلے ایک سال میں مسئلہ کشمیر کا بیڑہ غرق کردیا، کشمیر پر ہماری بڑی قربانیاں ہیں لیکن عمران خان نے اس پر سرینڈر کردیا، انہوں نے ہندوستان کو سلامتی کونسل کی غیرمستقل نشست کیلئے 184ووٹ دلوائے، حکومت کم ازکم کشمیریوں کی اخلاقی و سفارتی مدد توکرے، ہر جگہ مسلمانوں کا تحفظ ریاست مدینہ کی کمٹمنٹ تھی ہم کشمیری مسلمانوں کیلئے آوا ز نہیں اٹھارہے۔خواجہ آصف نے کہا کہ حکومت کی اپنی انکوائری رپورٹ میں چینی مافیا کاسربراہ جہانگیر ترین کو قرار دیا گیا جسے انہوں نے بھگادیا، جہانگیر ترین ان کے راز جانتا ہے اس لئے اسے باہر جانے دیا، یہ جہانگیر ترین کی مخالفت کر کے دیکھیں وہ ان کے کپڑے اتار دے گا، چینی انکوائری رپورٹ کے مطابق حکومت ایکشن کیوں نہیں لے رہی ہے۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ انکوائری رپورٹ کا شائع ہونا قانون کے تحت لازم تھا، ن لیگ نے 2017ء میں تمام کمیشنوں کی رپورٹ پبلک کرنے کیلئے قانون بنایا تھا۔خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ عمران خان پچھلے سات آٹھ سال سے ثبوتوں کی بات کررہے ہیں پیش کیوں نہیں کرتے، عمران خان باتوں کے بجائے قرضہ کمیشن کی رپورٹ پبلک کرے، عمران خان کو سمجھ نہیں ہے لوگ جو بتاتے ہیں اس پر یقین کرلیتے ہیں، جو لوگ عمران خان کو یہ باتیں بتاتے ہیں جس دن اقتدار گیا وہ ان کا ٹیلیفون نہیں اٹھائیں گے۔عمران خان لوگوں کو پہچانیں اور منتخب لوگوں کو آگے لائیں۔ خواجہ آصف نے کہا کہ پٹرولیم قیمتوں میں اضافے پر ہماری قرارداد پر تمام حکومتی اتحادیوں اور پی ٹی آئی کے ایک رکن کے بھی سائن ہیں۔پاکستان میں سب سے زیادہ نجکاری ن لیگ نے کی ہے، خسارے میں چلنے والے پبلک سیکٹر اداروں کی نجکاری کا بڑا حامی ہوں، ان اداروں کی نجکاری اس وقت کی جائے جب مارکیٹ ٹھیک ہو، ایوی ایشن انڈسٹری گھٹنوں کے بل گری ہوئی ہے، اس وقت پی آئی اے کی نجکاری یا اپنے ہوٹلزبیچنے جائیں گے تو کچھ نہیں ملے گا۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…